بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ٹا ٹا کیپٹل لمٹیڈ (ٹی سی سی ایل ) میں ٹاٹا کلین ٹیک کیپٹل لمٹیڈ (ٹی سی سی ایل )اور ٹاٹا کیپٹل فائنانشئل سروسز لمٹیڈ (ٹی سی ایف ایس ایل ) کے انضمام کو منظوری دی

Posted On: 08 AUG 2023 8:28PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی ) نے ٹاٹا کیپٹل لمٹیڈ ( ٹی سی ایل ) میں ٹاٹا کلین ٹیک کیپٹل لمٹیڈ (ٹی سی سی ایل )اور ٹاٹا کیپٹل فائنانشئل سروسز لمٹیڈ (ٹی سی ایف ایس ایل ) کے انضمام کو منظوری دے دی ہے۔مجوزہ انضمام صحیح معنوں میں ٹی سی ایف ایس این اور ٹی سی سی ایل کا ٹی سی ایل میں انضمام ہے۔

ٹی سی ایل ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) میں منظم طورسے اہم غیر - جمع قبول کرنے والی کور سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی (سی آئی سی ) کے طورپر رجسٹرڈ ہے۔ اوراس کی سرمایہ کاری خاص طورسے اپنی اُن معاون کمپنیوں میں ہیں ، جو قرض دینے کے ساتھ ساتھ مالیاتی خدمات شعبے میں خدمات اور مصنوعات کی ایک وسیع سیریز کی پیش کش کرنے میں بھی مصروف ہے ۔اس میں پرائیویٹ اکوٹی فنڈوں کو صلاح دینا اور/ یا التزام کرنا شامل ہے، جن کی اجازت وقت وقت پر سی آئی سی کے لئے آر بی آئی کے ذریعہ جاری کئے گئے اقدامات اور اصول وضوابط میں دی گئی ہے ۔

ٹی سی ایف ایس ایل درحقیقت ٹی سی ایل کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے اور یہ آر بی آئی میں منظم طورسے اہم غیر – جمع قبول کرنے والی غیر بینکنگ کمپنی کی شکل میں رجسٹرڈ ہے اور یہ خصوصی طورسے قرض دینے کے ساتھ ساتھ مالیاتی خدمات شعبے میں طرح طرح کی خدمات اور مصنوعات کی پیش کش کرنے میں مصرو ہے۔

ٹی سی سی ایل دراصل ٹی سی ایل کی ایک معاون کمپنی ہے اور یہ آر بی آئی میں منظم طورسے اہم غیر –جمع قبول کرنے والی غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی کے طورپر رجسٹر ڈ ہے۔ ٹی سی سی ایل قابل تجدید توانائی ، توانائی اہلیت ، فضلہ کے نظم اور آبی نظم سے جُڑے پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی ڈھانچہ کے پروجیکٹوں کے لئے بھی وقت پر مبنی مالی اور مشاورتی خدمات فراہم کرنے کے کاروبار میں لگی ہوئی ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ جلد ہی پیش کیا جائے گا۔

*************

 

ش ح۔ج ق۔ رم

U-8110


(Release ID: 1946936) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi