وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

آن لائن مواد کے تخلیق کاروں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارموں سے اپیل: آئی ایف ایف آئی نے بہترین ویب سرسیز (او ٹی ٹی) ایوارڈ کے پہلے ایڈیشن کے لئے درخواستیں طلب کیں


بہترین ویب سیریز ایوارڈ کے فاتح کا اعلان آئی ایف ایف آئی کے 54ویں ایڈیشن میں کیا جائے گا

Posted On: 08 AUG 2023 6:45PM by PIB Delhi

بیسٹ ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ کے افتتاحی ایڈیشن کے لیے اب درخواستیں کھلی ہوئی ہیں، جو کہ 20-28 نومبر 2023 کے دوران گوا میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے 54ویں ایڈیشن سے شروع ہو رہا ہے۔

ایوارڈ کے مقاصد

اس ایوارڈ کا مقصد پھلتے پھولتے او ٹی ٹی مواد اور اس کے تخلیق کاروں کو تسلیم کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کو اعزاز دینا ہے۔ اس کے ذریعہ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے لیے تیار کردہ اور اسکرین کیے جانے والے ویب سیریز کے مواد کی حوصلہ افزائی کرکےا وران کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے ہندوستانی او ٹی ٹی صنعت میں ترقی اور اختراع کو فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد علاقائی زبانوں میں تیار کردہ مواد سمیت ویب مواد کی صنعت میں علاقائی تنوع اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے کر ہندوستانی زبانوں میں او ٹی ٹی مواد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ ایوارڈ غیر معمولی ہنرمندافرادکی شناخت کرے گا اور انہیں انعامات سے نوازے گا جس نے ہندوستان میں او ٹی ٹی پروگرام کے ذریعہ فراہم کردہ مواقع کی وجہ سے اپنی صلاحیت کاادراک کیا ہے۔ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی تخلیقی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس ایوارڈ کا مقصد مواد کے تخلیق کاروں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو اپنے کام کی نمائش، علم کا تبادلہ کرنے، اور بین الاقوامی فلم فیسٹیول انڈیا( آئی ایف ایف آئی )کے ذریعے بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کرکے ہندوستان کے او ٹی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کی ترغیب دینا اور یہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

فاتح کا اعلان آئی ایف ایف آئی کے 54ویں ایڈیشن میں کیا جائے گا اور اسے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ابھرتے ہوئے اور خواہش مند نئے ہندوستان کی کہانی سنائیں: وزیر اطلاعات و نشریات

یاد رہے کہ اس ایوارڈ کا اعلان 18 جولائی 2023 کو مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات (آئی اینڈ بی) جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کیا تھا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان غیر معمولی صلاحیتوں سے مالامال ہے، جناب ٹھاکر نے یہ اپیل کرتے ہوئے مواد کے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ ‘‘ایک ابھرتے ہوئے اور پرامید نئے ہندوستان کی کہانی سنائیں - ایک ارب خوابوں اور ایک ارب ان کہی کہانیوں کے ساتھ دنیا کی قیادت کرنے کے لیے تیار رہیں!’’ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال سے شروع ہونے والے 54ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں یہ ایوارڈ ہر سال پیش کیا جائے گا۔

بیسٹ ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ کو متعارف کرانے میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ارادے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا تھا: ‘‘بھارتی تفریحی صنعت نے پچھلے کچھ برسوں میں ایک انقلابی تبدیلی کامشاہدہ کیا ہے۔ یہ بات دلچسپ ہے کہ فکی۔ای این وائی کی ایک حالیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں ہندوستان میں نہ صرف 3,000 گھنٹے کا نیا اور اصل او ٹی ٹی مواد تخلیق کیا گیا تھا، بلکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارموں پر ناظرین کی تعداد گزشتہ چند برسوں میں 13.5 کروڑ سے بڑھ کر 18 کروڑ ہو گئی ہے، جب کہ سنیما ہال جانے والوں کی تعداد 12.2 کروڑ ہے، جو او ٹی ٹی کے ناظرین کی تعداد سے 6 کروڑ کم ہے۔ اس لیے ضرورت محسوس کی گئی کہ ہندوستانی او ٹی ٹی صنعت کی ترقی کوبڑھاوا اور فروغ دیا جائے اور علاقائی ہنر کو تسلیم کیا جائے جس میں ہندوستان بہت گرانمایہ ہے۔’’

ایوارڈ کے لیے اہلیت

ایوارڈ کے لیے اہل ہونے کے لیے، ویب سیریز کو اصل میں کسی بھی ہندوستانی زبان میں تخلیق / شاٹ سیریز ہونا ضروری ہے۔ یہ صرف او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جاری کرنے کے مقصد سے شروع کردہ، تیار کردہ، مشترکہ طور پر تیار کردہ، لائسنس یافتہ، یا حاصل کردہ کام کا اصل حصہ ہونا چاہیے۔ اندراج کی تمام اقساط (ویب سیریز/سیزن) کو یکم جنوری 2022 سے 31 دسمبر 2022 کے درمیان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جاری کیا جانا چاہیے ۔

مزید، ایپلی کیشن کے تحت ویب سیریز/سیزن کا کل دورانیہ کم از کم 180 منٹ ہونا چاہیے، اس کی کم از کم تین (3) اقساط ہونی چاہئیں، ہر ایک ایپیسوڈ کا دورانیہ 25 منٹ یا اس سے زیادہ ہونا چاہیے اور ایک ہی عنوان یا تجارتی نام کے تحت ایک ساتھ منسلک ہونا چاہیے۔ .

ایوارڈ کے لیے درخواست کیسے دیں

درخواست دہندگان کو مقررہ آن لائن داخلہ فارم کے ذریعہ اندراج جمع کرانا چاہیے، جو ایوارڈ کی ویب سائٹ: https://bestwebseriesaward.com/ پر دستیاب ہے۔ اندراجات 25 اگست 2023 کی شام 6 بجے تک آن لائن جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ آن لائن جمع کرانے کے علاوہ، جمع کرائی گئی آن لائن درخواست کی اسٹیمپ شدہ اور دستخط شدہ ہارڈ کاپی کے ساتھ اس کے ملحقہ مواد کو 31 اگست 2023 تک موصول ہونا ضروری ہے۔ اس صورت میں کہ 31 اگست 2023 کو تعطیل کا اعلان کردیا جاتا ہے، اگلے کام کے دن کو درخواست کی وصولی کی آخری تاریخ سمجھا جائے گا۔

ایوارڈ کے اجزاء

بہترین ویب سیریز کا ایوارڈ ایک ویب سیریز کو اس کی فنکارانہ قابلیت، کہانی سنانے، تکنیکی مہارت اور مجموعی اثر کے لیے دیا جائے گا۔10 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا، جو ڈائریکٹروں،تخلیق کاروں اور پروڈیوسر،پروڈکشن ہاؤسز / او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اصل پروڈکشن یا مشترکہ پروڈکشن کی صورت میں) کے درمیان یکساں طور پر شیئر کیا جائے گا۔ سرٹیفکیٹس بھی ڈائریکٹروں / تخلیق کاروں یا دونوں کو، اور پروڈیوسروں / پروڈکشن ہاؤسوں / او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اصل پروڈکشن یا شریک پروڈکشن کی صورت میں) اورویب سیریز کواسٹریم کرنے والے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو دیا جائے گا۔

ایوارڈ کے لیے انتخاب کرنے کے لیے ایک دو سطحی نظام، ایک پیشگی مشاہدہ کرنے والی کمیٹی اور ایک جیوری ہوگی۔ جیوری ہندوستان بھر سے ویب سیریز، سنیما اور دیگر متعلقہ فنون کے میدان میں مشہور فلم / ویب سیریز پیشہ ور افراد / شخصیات پر مشتمل ہوگی۔ پیشگی مشاہدہ کرنے والی کمیٹی اور جیوری وزارت آئی اینڈ بی کے ذریعہ تشکیل دی جائے گی۔

اہلیت کے بارے میں مزید تفصیلات اور ایوارڈ کی دیگر تفصیلات ایوارڈ کی ویب سائٹ: https://bestwebseriesaward.com/ پر دستیاب ہیں ۔ ایوارڈ کے قواعد و ضوابط یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔

***

ش ح۔ س ب ۔ ف ر

U. No. 8112


(Release ID: 1946935) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi