وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کمانڈر (ایسٹرن سی بورڈ) ایس پرمیش کی کوسٹ گارڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تقرری کی گئی

Posted On: 08 AUG 2023 10:33PM by PIB Delhi

کمانڈر (ایسٹر ن سی بورڈ) ایس پرمیش کو انڈین کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹرس، نئی دہلی میں کوسٹ گارڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ فلیگ آفیسر ایس پرمیش ، کوسٹ گارڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ، کوسٹ گارڈ ریجن (مشرق)، کوسٹ گارڈ ریجن (مغرب) اور کوسٹ گارڈ کمانڈر ( ایسٹرن سی بورڈ) کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ فلیگ آفیسر نیشنل ڈیفنس کالج ، نئی دہلی اور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن کے سابق طالب علم ہیں۔

فلیگ آفیسر ایس پرمیش کو نیوی گیشن اور ڈائریکشن میں خصوصی مہارت حاصل ہے اور ان کے سمندری کمان میں آئی سی جی کے سبھی بڑے بحری جہاز شامل رہ چکے ہیں، جن میں ساحل سے دور گشت لگانے والا جدید ترین بحری جہاز ثمر اور ساحل کے نزدیک گشت لگانے والا بحری جہاز وشوست شامل ہیں۔ ان کی کلیدی تقرریوں میں کوسٹ گارڈ ہیڈکوارٹرس ، نئی دہلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ( آپریشنز اینڈ ساحلی سکیورٹی) ، پرنسپل ڈائریکٹر (آپریشنز) اور کوسٹ گارڈ ریجنل ہیڈ کوارٹرس (مشرق) چنئی میں چیف اسٹاف آفیسر (آپریشنز) شامل ہیں۔

کمانڈر ایس پرمیش کو ان کی نمایاں اور شاندار خدمات کے لئے پریسیڈنٹس تترکشک میڈل، تترکشک میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں 2012 میں ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ کمنڈیشن اور 2009 میں ایف او سی آئی این سی (مشرق) کمنڈیشن سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م۔ ق ر۔

U- 8115


(Release ID: 1946934) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi