وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

چیف آف آرمی اسٹاف ، جنرل منوج پانڈے برطانیہ کے لئے روانہ ہو گئے، جہاں وہ سندھورسٹ اکیڈمی کے مقام پر 201 ویں سوویرینس پریڈ کا معائنہ کریں گے

Posted On: 09 AUG 2023 9:00AM by PIB Delhi

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے آج برطانیہ کے لئے روانہ ہو گئے، جہاں وہ سوویرینس کے نمائندے کی حیثیت سے باوقار رائل ملیٹری اکیڈمی کے مقام پر کورس 223 کو کمیشن دیئے جانے کی 201 ویں سوویرینس پریڈ کا معائنہ کریں گے ۔

رائل ملیٹری اکیڈمی سندھورسٹ کے مقام پر سوویرینس پریڈ ایک بہت معروف تقریب ہے، جو اپنی شاندار تاریخ اور دنیا بھر سے آئے آفیسر کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کے لئے جانی جاتی ہے۔ جنرل منوج پانڈے اس پریڈ کے لئے سوویرینس کے نمائندے بننے والے بھارت کے پہلے چیف آف آرمی اسٹاف ہیں ۔ اپنے د ورے کے دوران ، جنرل منوج پانڈے انڈین آرمی میموریل روم کا بھی دورہ کریں گے، جس کا رائل ملیٹری اکیڈمی میں ایک باوقار مقام ہے ۔

برطانیہ کے اپنے دورے کے دوران ، جنرل منوج پانڈے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف سر جنرل پیٹرک سینڈرس اور برطانیہ کی مسلح فورسز کے وائس چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل گوائن جینکنس سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ برطانیہ کی اسٹریٹجک کمان کے کمانڈر جنرل سر جیمس ہوکین ہُل ، فیلڈ آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رالف ووڈیسے اور رائل ملیٹری اکیڈمی سندھورسٹ کے کمانڈ نٹ میجر جنرل ذخاری ریمنڈ اسٹیننگ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے ، جس کے دوران دفاعی تعاون انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی سمیت باہمی مفاد کے مختلف امور پر توجہ مرکوز کی جائےگی۔

بھارت اور برطانیہ کے درمیان سفارتی ، فوجی اور ثقافتی رشتوں کو مستحکم بنانے میں یہ دورہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ جنرل منوج پانڈے کو دی گئی اس خصوصی دعوت سے بھارت اور برطانیہ کے درمیان طویل مدتی اشتراک وتعاون اور دوستی کا اعتراف ہوتا ہے۔ سو ویرینس پریڈ میں جنرل منوج پانڈے کی شرکت سے ، عالمی سطح پر امن اور سکیورٹی کو فروغ دینے اور فوجی تعلقات میں اضافے سے متعلق ایک مسلسل عہد بستگی کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ دورہ باہمی احترام اور ستائش اور بھارت - برطانیہ تعلقات کی مضبوط بنیاد کو تقویت بہم پہنچانے کی ایک شاندار مثال ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م۔ ق ر۔

U- 8106


(Release ID: 1946928) Visitor Counter : 122