امور داخلہ کی وزارت

وائبرنٹ ولیج پروگرام  

Posted On: 08 AUG 2023 4:47PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب  نستھ پرمانک رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وائبرنٹ ولیج پروگرام (وی وی پی) کو 15 فروری 2003 کو مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم کے طور پر منظور کیا گیا ہے، جس میں اروناچل پردیش، ہماچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ اور لداخ مرکزکے زیر انتظام علاقےکے 19 اضلاع میں شمالی سرحد سے متصل 46 بلاکس میں شناخت شدہ گاؤں کی جامع ترقی کا تصور  پیش کیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں سیاحت اور ثقافتی ورثے کے فروغ، ہنر مندیاور کاروبار کی ترقی اور امدادباہمی کی سوسائٹیوں بشمول زراعت/باغبانی ، طبی خصوصیات کے حامل پودوں / جڑی بوٹیوں وغیرہ کی کاشت  کے ذریعہ روزی روٹی پیدا کرنے کے مواقع  کی تخلیق  کے لیے  اقدامات کے شناخت شدہ مرتکز علاقوں میں سینٹرل سیکٹر اسکیمز (سی ایس) اور مرکزی طورپر اسپانسرڈ شدہ اسکیمیں (سی ایس ایسز) کے  اجزاء شامل ہیں۔ان اقدامات  میں غیر منسلک دیہاتوں کو روڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرنا، ہاؤسنگ اور گاؤں کا بنیادی ڈھانچہ، توانائی بشمول قابل تجدید توانائی، ٹیلی ویژن اور ٹیلی کام کنیکٹیویٹی فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

اس پروگرام کا مقصد موجودہ اسکیموں کی کوریج اور مرکزی سیکٹر، مرکزی اسپانسر شدہ اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کی 100 فیصد تکمیل میں فنڈنگ کے فرق کو فائنانس کرنا ہے جو خاص طور پر شناخت شدہ گاوں میں اقدامات  کے مرتکز علاقے   کے لیے ہے تاکہ لوگوں کے لئے  کافی ترغیبات  موجود ہوں ۔ تاکہ وہ سرحدی  دیہاتی علاقوں  میں ٹھہرے رہیں۔

مالی سال 23-2022 سے 26-2025 تک  وائبرنٹ ولیج پروگرام  (وی وی پی) کے لیے منظور شدہ مالیاتی مختص فنڈ درج ذیل ہیں:

 

(کروڑ روپے میں)

مالی سال

2022-23

مالی سال

2023-2024

مالی سال

2024-25

مالی سال

2025-26

میزان

50.00

1200.00

1750.00

1800.00

4800.00

 

 

 

 

 

 

************

 

 

ش ح۔ اک   ۔ م  ص

 (U: 8092 )



(Release ID: 1946797) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Telugu