سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منشیات کی مانگ  کو  کم کرنے  کی مہم

Posted On: 08 AUG 2023 5:10PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کے  وزیر مملکت  جناب  اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں بتایا کہ روحانیت اور سماجی سرگرمیوں کے شعبے میں کام اور ان روحانی تنظیموں کے بڑے پیروکاروں کو دیکھتے ہوئے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) میں مختلف روحانی اور اعتقاد پر مبنی تنظیموں کو منسلک کیا ہے۔ ان روحانی تنظیموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ملک کے کونے کونے تک  منشیات کوقطعی طور پر استعمال نہ کرنے کے پیغام  کو پھیلانے کے لئے ان پیروکاروں سے اپیل کریں اور پاس مہم کو  آگے لے جانے کی ضرورت کے بارے میں  اسکولوں/کالجوں/تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو  پیغام دیں، ساتھ ہی ساتھپراجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والے علاقوں میں  اپنے بحث و مباحثوں،  ریلیوں، سیمینار، ورکشاپس اور تقریبات  میں منشیات کے استعمال کے خلاف پیغام کو  پھیلائیں۔ مذہبی/روحانی تنظیموں کے تحت نوجوانوں، خواتین، سیلف ہیلپ گروپوں اور دیگر تحریکوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ این ایم بی اے کے تحت اس  پروگراموں کی قیادت کریں، اداروں کے میڈیا پلیٹ فارمز کو بیداری کے پروگراموں کو پھیلانے کے لیے استعمال کریں، صحت مند طرز زندگی پر پروگراموں کا انعقاد کریں، تنظیم کے تحت مختلف مراکز کے ذریعے یوگا، مراقبہ  سے متعلق پوگرام کا انعقاد کریں ، آئی ای سی اور این ایم بی اے کے پرنٹ شدہ مواد کو اپنی سووئنیر شاکس/ اسٹورز وغیرہ کے ذریعے پھیلائیں۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے نوجوانوں، خواتین، طالب علموں، تعلیمی اداروں وغیرہ میں نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے پیغام کو پھیلانے کے لیے برہما کماری، سنت نرنکاری منڈل اور آرٹ آف لیونگ کے ساتھ کئی  مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ح ا۔ن ا۔

U-8100


(Release ID: 1946795) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Telugu