ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

پراواسی کوشل وکاس یوجنا کے تحت 1 لاکھ 29 ہزار افراد کو تربیت  فراہم کی گئی تاکہ  ان لوگوں کو غیر ملکی مقامات پر مقابلہ کرنے کے لیے غیر ملکی ثقافت سے متعلق مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے

Posted On: 07 AUG 2023 4:19PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کے زیراہتمام، وزارت امور خارجہ (ایم ای اے) کے تعاون سے، پراواسی کے تحت ممکنہ مہاجرین کو ایک روزہ پری ڈیپارچر اورینٹیشن ٹریننگ یعنی غیر ملک روانگی سے قبل تعارفی  تربیت (پی ڈی او ٹی) فراہم کر رہی ہے۔ کوشل وکاس یوجنا (پی کے وی وائی) اسکیم تربیت کا مقصد انہیں غیر ملکی مقامات پر مقابلہ کرنے کے لیے  غیر ملکوں سے متعلق ضروری  ثقافتی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔یہ تعارفی پروگرام مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں،جن میں زبان، ثقافت، ہجرت کا عمل، فلاحی اقدامات، اور منزل مقصود ملک  کے اندر کرنے اور نہ کرنے کے کام۔ 8 گھنٹے کی تربیت مکمل کرنے پر، امیدوار کو ایک سرٹیفکیٹ ملتا ہے۔جنوری 2018 سے لے کر 31 مئی 2023 تک کل 1,29,062 امیدواروں نے پی ڈی او ٹی ، پی کے وی وائی کے تحت تربیت حاصل کی ہے۔

وزارت پی ڈی  اوکے تحت ان  تربیت یافتہ افراد کی تعداد کے اعداد و شمار کو برقرار نہیں رکھتی ہے جنہوں نے مختلف ممالک میں ملازمتیں حاصل کی ہیں۔

***********

 

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.8058

 



(Release ID: 1946575) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Marathi , Hindi