وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت  کی وزارت نے اپنے خود مختار اداروں کے ذریعے ملک میں فن، ادب اور دستکاری  و صناعی کو فروغ دینے کی کوششیں کی ہیں


ساہتیہ اکادمی نے 24 زبانوں میں 7000 سے زیادہ کتابیں شائع کی ہیں

Posted On: 07 AUG 2023 4:56PM by PIB Delhi

شمال مشرقی علاقہ کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں یہ جواب دیاہے۔ ثقافت کی وزارت نے اپنے خود مختار اداروں کے ذریعے ملک میں فن، ادب اور دستکاری  وصناعی کو فروغ دینے کی کوششیں کی ہیں۔ ثقافت کی وزارت  کے تحت ساہتیہ اکادمی نے 24 زبانوں میں 7000 سے زیادہ کتابیں شائع کی ہیں۔ ساہتیہ اکادمی ہر سال  علاقائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد سیمینار منعقد کرتی ہے۔ اکادمی کے پاس کلچرل ایکسچینج  یعنی ثقافتی تبادلے کے نام سے پروگراموں کا ایک سلسلہ ہے اور نوجوان مصنفین کو سفری گرانٹس دی جاتی ہیں اور اکادمی بین الاقوامی ادبی میلہ-یو این ایم ای ایس ایچ اے کا انعقاد کرتی ہے۔

ثقافت  کی وزارت  کے تحت للت کلا اکادمی آرٹ کیمپس، ورکشاپس، نمائشوں، آرٹ فیسٹیول جیسے نیشنل پینٹنگ ورکشاپس اور میگا نمائشوں کا اہتمام کرتی ہے۔سنگیت ناٹک اکادمی پورے ملک میں تہواروں کا اہتمام کرتی ہے، پرفارمنگ آرٹس میں تحقیق، دستاویزات اور اشاعت کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ سنگیت ناٹک اکادمی  مضامین کے ماہرین کے سیمینارز اور کانفرنسوں  کا اہتمام کرتی ہے اور سبسڈی  فراہم کرتی ہے۔ ثقافتی وسائل اور تربیت کے مرکز (سی سی آر ٹی) نے مختلف تربیتی پروگراموں کا خاکہ تیار کیا ہے جن میں ہندوستانی ٹھوس اور مادی  اورغیر مادی ثقافتی ورثہ، ادبی ورثہ، لوک/قبائلی فن و ثقافت اور دستکاری  وصناعی کی روایات کے فروغ اور تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے والی مختلف موضوعاتی ورکشاپس شامل ہیں۔

چنئی  کی کلاچھیتر فاؤنڈیشن،لکڑیوں پر ووڈ بلاک پرنٹنگ،قلمکاری پینٹنگ اور قدرتی طریقے سےرنگنے کے بارےمیں ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہے۔ ثقافت  کی وزارت کے تحت کلاچھیتر فاؤنڈیشن  ،کرافٹ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر سی ای آر سی، نے کم آمدنی والے گروپوں کی خواتین کو قلم کاری کے فن میں تربیت دی ہے۔ وزارت اپنی اکیڈمیوں کے ذریعے فنکاروں کو ایوارڈز اور اسکالرشپ وغیرہ فراہم کرتی ہے اور پرفارمنگ آرٹس، لوک آرٹ، قبائلی آرٹ کی مختلف انواع کے فنکاروں کو بھی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے مدعو کرتی ہے۔

وزارت ثقافت اپنے خود مختار اداروں کے ذریعے علاقائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر فیسٹولس، میلوں اور تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔ یہ تقریبات روایتی فن کی مختلف قسموں، موسیقی، رقص، دستکاری اور دیگر ثقافتی اظہار کی نمائش کرتی ہیں، جو روایتی ثقافت کے مالا مال ہونے اور تنوع کی طرف توجہ مبذول کراتی ہیں۔ اکیڈمیاں آرکائیوزیعنی قدیم نوادرات ، دستاویزات اور اشیاء وغیرہ  کا ذخیرہ بھی برقرار رکھتی ہیں اور ہمارے ثقافتی ورثے کو دستاویزی شکل دینے میں باقاعدگی سے  سرگرم عمل رہتی ہیں۔ وزارت روایتی ثقافت کو اپنانے کے لیے ملک کے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تربیت اور ورکشاپس، ثقافتی آؤٹ ریچ پروگرام اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے متعلق تقریابات کا بھی انعقاد کرتی ہے۔

***********

ش ح ۔  ع م - م ش

U. No.8054


(Release ID: 1946569) Visitor Counter : 105
Read this release in: English , Hindi , Telugu