بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شپنگ صنعت میں رابطے کے نکات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 AUG 2023 3:52PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بندرگاہوں پر جہازوں کے لنگر انداز ہونے کے وقت ان میں سے خارج ہونے والی   مضر صحت گیسوں پر بڑھتی ہوئی تشویش  کے ساتھ  بندرگاہوں پر بجلی کی سہولت کے بارے میں ضرورت ہے کہ ان سہولتوں کے لیے ضابطے بنائے جائیں۔

بھارتی بندرگاہوں میں جہازوں کے لنگر انداز ہونے کے وقت ان کے لیے بجلی فراہم کرنے کےلیے شپنگ کے ڈائریکٹر جنرل نے  اس سلسلے میں کام کاج کے معیاری طور طریقوں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ بجلی 150 کلو واٹ تک فراہم کی جاتی ہے۔ اس سے سمندری کناروں پر جہازوں کے لنگر انداز ہونے کے سلسلے میں معیارات فراہم ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی سفر پر جانے والے جہازوں کے لیے پاور سپلائی کے لیے بین الاقوامی سطح پر معیار قائم کیے جانے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ جہاز پوری دنیا کی مختلف بندرگاہوں پر جاتے ہیں اور مختلف بندرگاہوں پر  یہ  بجلی حاصل کرنے کے لیے ہر جگہ لنگر  انداز نہیں ہوسکتے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی بحری تنظیم کی بحری حفاظت سے متعلق کمیٹی نے اپنے 107ویں جلسے میں سمندری کناروں پر بجلی سپلائی محفوظ طریقے سے فراہم کرنے کےلیے تازہ رہنما خطوط کو منظوری دی تھی۔ یہ جلسہ 31 مئی 2023 سے  9 جون 20233 تک منعقد کیا گیا تھا۔ جہازوں کو کنارے پر لنگرانداز ہونے کی صورت میں بجلی سپلائی سے متعلق معیاری ضابطے، حکومت ہند نے جاری کیے تھے۔ یہ ضابطے جہازوں کو لنگرانداز ہونے کے وقت بجلی سپلائی کے لیے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہیں۔

*************

 

ش ح ۔ اس۔  ت ع

U. No.8026


(ریلیز آئی ڈی: 1946321) وزیٹر کاؤنٹر : 86
یہ ریلیز پڑھیں: English , Telugu