خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آنگن واڑی کارکنوں کی بہبود کے لیے مرکز کی جانب سے مختلف اقدامات

Posted On: 04 AUG 2023 5:25PM by PIB Delhi

آنگن واڑی سروس اسکیم کے تحت، آنگن واڑی کارکن اور آنگن واڑی معاون مقامی کمیونٹی کی ’’اعزازی کارکنان‘‘  ہیں جو بچوں کی دیکھ بھال اور ترقی کے شعبے میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے آگے آتی ہیں۔ آنگن واڑی کارکن / آنگن واڑی معاون کو اعزازی کارکن ہونے کے ناطے حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً طے شدہ ماہانہ اعزازیہ دیا جاتا ہے۔

آنگن واڑی کارکنوں/ آنگن واڑی معاونین کی فلاح و بہبود کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

  1. اعزازیہ: حکومت ہند وقتاً فوقتاً آنگن واڑی کارکن / آنگن واڑی معاون کے اعزازیہ میں اضافہ کرتی ہے۔ حکومت ہند نے یکم اکتوبر 2018 سے مرکزی آنگن واڑی مراکز میں آنگن واڑی کارکنوں کے اعزازیہ کو 3000 روپے سے بڑھا کر 4500 روپے ماہانہ، چھوٹے آنگن واڑی مراکز میں آنگن واڑی کارکنوں کے اعزازیہ کو 2250 روپے سے بڑھاکر 3500 روپے ماہانہ؛ آنگن واڑی معاونین کے اعزازیہ کو 1500 روپے سے بڑھاکر 2250 روپے ماہانہ؛ اور آنگن واڑی معاونین کو 250 روپے ماہانہ اور آنگن واڑی کارکنوں کو 500 روپے کی کارکردگی سے منسلک ترغیب متعارف کرائی۔ اس کے علاوہ، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے بھی ان کارکنوں کو اپنے وسائل سے اضافی مالی مراعات/ اعزازی رقم ادا کر رہے ہیں جو ہر ریاست میں مختلف ہوتی ہیں۔
  2. بنیادی ڈھانچے میں بہتری: نظرثانی شدہ اسکیم کے تحت، 26-2056 تک سالانہ 40000 آنگن واڑی مراکز کی شرح سے آرزومند اضلاع میں بہتر/جدید انفرااسٹرکچر کے ساتھ 2 لاکھ آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی) کو سکشم آنگن واڑی کے طور پر اپ گریڈ کرنے کا انتظام ہے۔ 2022-23 میں، 41192 آنگن واڑی مراکز کی شناخت ایل ای ڈی اور اسمارٹ لرننگ اینڈ ٹیچنگ امداد کے ساتھ اپ گریڈیشن کے لیے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آنگن واڑی مراکز میں پینے کے پانی کی سہولیات اور بیت الخلاء کی لاگت کو بالترتیب 10000 روپے سے بڑھا کر 17000 روپے اور 12000 روپے سے بڑھا کر 36000 روپے کر دیا گیا ہے۔ منریگا کے ساتھ مل کر آنگن واڑی مراکز کی تعمیر کے لیے، تعمیراتی لاگت کو 7 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے فی یونٹ کیا گیا ہے۔ غذائیت اور ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) سے متعلق خدمات کی فراہمی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک آنگن واڑی معاون کی دستیابی کے ساتھ تمام چھوٹے آنگن واڑی مراکز کو مرکزی/ریگولر آنگن واڑی مراکز میں اپ گریڈ کیا جائے۔
  • III. پوشن ٹریکر کے ذریعے آئی ٹی کا فائدہ اٹھانا: نظر ثانی شدہ اسکیم کے تحت، آنگن واڑی مراکز میں ڈیلیوری سپورٹ سسٹم کو مضبوط بنانے اور شفافیت لانے کے لیے آئی ٹی سسٹمز کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ ’پوشن ٹریکر‘ ایپلی کیشن کو خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے یکم مارچ 2021 کو ایک اہم گورننس ٹول کے طور پر شروع کیا تھا۔ آنگن واڑی کارکنوں کو اسمارٹ فون (تقریباً 11 لاکھ) کے ذریعے تکنیکی طور پر بااختیار بنایا گیا ہے۔ موبائل ایپلی کیشن نے آنگن واڑی کارکنوں کے زیر استعمال فزیکل رجسٹروں کو ڈیجیٹائز اور خودکار کیا ہے جس سے ان کے کام کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملی ہے۔
  1. پروموشن کے راستے: آنگن واڑی کارکنوں کی 50 فیصد آسامیاں 5 سال کے تجربے کے ساتھ آنگن واڑی معاونین  کے پروموشن کے ذریعے پُر کی جائیں گی اور سپروائزروں کی 50 فیصد آسامیاں 5 سال کے تجربے کے ساتھ آنگن واڑی کارکنوں کے پروموشن کے ذریعے پُر کی جائیں گی جو دیگر معیارات کی تکمیل سے مشروط ہیں۔
  2. صلاحیت سازی: این ای جی ڈی پوشن ٹریکر ایپلی کیشن کے استعمال کے سلسلے میں آنگن واڑی کارکنوں کے لیے باقاعدگی سے فیلڈ سطح کی ٹریننگ/ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ ملک بھر کے مختلف اضلاع میں عملی اور طبعی طور پر تربیت کے متعدد دور منعقد کیے گئے ہیں۔
  3. سماجی تحفظ کی بیمہ اسکیمیں: اس وزارت نے پردھان منتری جیون جیوتی بیما یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) کے تحت 18 سے 50 سال کی عمر کے گروپ کی آنگن واڑی کارکنوں اور آنگن واڑی معاونین کو 2.00 لاکھ روپے کے لائف کور (جو زندگی کے خطرے، کسی بھی وجہ سے موت کا احاطہ کرتا ہے) اور 18 سے 59 سال کے گروپ کی آنگن واڑی کارکنوں اور آنگن واڑی معاونین  کے لئے پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے حادثاتی کور (حادثاتی موت اور مستقل مکمل معذوری)  کے لئے 2.00 لاکھ روپے/(جزوی لیکن مستقل معذوری) کے لئے ایک لاکھ روپے کے بیمہ کے فوائد فراہم کیے ہیں۔

اب، وزارت نے آنگن واڑی کارکنوں / آنگن واڑی معاونین کو ان کے بینک کھاتوں کے ذریعے پی ایم جے جے بی وائی اور پی ایم ایس بی وائی کے تحت انشورنس کور فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پریمیم ادائیگی کے لیے فنڈز ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آنگن واڑی خدمات (جنرل جزو) کے تحت مقررہ لاگت کے اشتراک کے تناسب پر جاری کیے جائیں گے۔

  1. پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت بیمہ کور: آنگن واڑی کارکنوں اور آنگن واڑی معاونین جو کووڈ-19 سے متعلق کاموں میں مصروف ہیں، کو کچھ شرائط کے ساتھ ’’پردھان منتری غریب کلیان پیکیج‘‘ کے تحت 50 لاکھ روپے کا بیمہ کور فراہم کیا گیا ہے۔
  2. پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم- ایس وائی ایم): ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی  انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اہل آنگن واڑی کارکنوں / آنگن واڑی معاونین  کو رضاکارانہ طور پر پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم۔ ایس وائی ایم) پنشن اسکیم کے تحت اندراج کروانے کی ترغیب دیں۔

اسکیم میں داخل ہونے کی عمر 18-40 سال ہے۔ پی ایم- ایس وائی ایم 50:50 کی بنیاد پر ایک رضاکارانہ اور شراکت دار پنشن اسکیم ہے جہاں مقررہ عمر کے لحاظ سے حصہ فائدہ اٹھانے والے کے ذریعے دیا جائے گا اور60 سال کی عمر مکمل کرنے پر مرکزی حکومت کی طرف سے 3000روپے  ماہانہ کی یقینی پنشن دی جائے گی۔

آشا کارکنوں کے سلسلے میں، یہ کہا گیا ہے کہ آشا کو کمیونٹی ہیلتھ رضاکار بننے کا تصور کیا گیا ہے اور وہ صرف کام/سرگرمی پر مبنی مراعات کی حقدار ہیں۔ آشا کو معمول اور اعادی سرگرمیوں کے لیے ایک مقررہ ماہانہ اعزازیہ ملتا ہے۔

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

………………………………………………………………………………

( ش ح ۔ق ت ۔ م ر) 

U.No. 7981


(Release ID: 1945884) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Punjabi