ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور جاپان کے درمیان شراکت داری ایشیا، ہند-بحرالکاہل اور دنیا کے مستقبل کیلئے ایک درخشاں اور واضح شراکت داری ہے: مرکزی وزیر مملکت راجیو چندرشیکھر کا بیان


ہندوستان اور جاپان کے درمیان شراکت داری، سیکوریٹی ، تجارت اور معیشت پر محیط ہے اور اس شراکت داری  میں  اب ٹیکنالوجی اور ذہانت کوشامل کیا جارہا ہے: راجیو چندرشیکھر

بھارت ہنرمندی ہب تشکیل دینے کیلئے جاپانی صنعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے: راجیوچندرشیکھر

ہنرمندی کے  فروغ ، صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن  ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر  نے پہلا بھارت- جاپان ہنرمندی میں  رابطے  سے متعلق کانفرنس سے خطاب کیا

Posted On: 04 AUG 2023 2:00PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ، صنعت کاری اور الیکٹرانک وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے ٹوکیو میں بھارتی سفارتخانے میں منعقد پہلی انڈیا- جاپان ہنرمندی میں رابطے سے متعلق کانفرنس سے ورچوئلی طور سے خطاب کیا۔ انہوں نے بھارت اور جاپان کے درمیان مضبوط شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا جس میں ٹیکنالوجی اور ذہانت کو شامل کرنے کیلئے سیکورٹی، تجارت اور معیشت  جیسے روایتی  شعبوں  سے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آج دنیا ایک گہرے اور مضبوط، فیصلہ کن ڈھانچے، عالمی  معاشی تبدیلی سے گزر رہی ہے۔ ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکنالوجی کے اثرات کے ساتھ سپلائی چینز دنیا بھر میں تبدیل ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور جاپان کے درمیان شراکت داری ایشیا، ہند-بحرالکاہل اور دنیا کے مستقبل کیلئے ایک درخشاں اور واضح شراکت داری ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی اور عالی جناب وزیراعظم فومیو کشیدا کی نگرانی یہ شراکت داری  تجارت، سیکورٹی اور معیشت پر محیط ہے اور اب ٹیکنالوجی اور ذہانت کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SE8F.jpg

وزیر موصوف نے سیمی کنڈکٹرس پر بھارت اور جاپان  کے درمیان حالیہ اقرار نامے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دنیا بھر میں بھروسے مند شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا جہاں ہنرمندی اور ذہانت ایک اہم رول ادا کرتے ہیں کیوں کہ اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیاں زیادہ اہمیت کی حامل بن رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھروسے مند شراکت داری سامنے آرہی ہے۔ ڈیجیٹائزیشن کے رجحانات، ابھرتی ہوئی نئی ٹیکنالوجیز اور جو رکاوٹیں یہ لا رہی ہیں چاہے وہ  اے آئی  ہو، انٹرنیٹ کا مستقبل ہو، سیمی کنڈکٹرز یا الیکٹرانکس میں اضافہ ہوا ہے۔ ہنرمندی  اور ذہانت ہمارے ملک کی کامیابی اور معاشی خوشحالی میں زیادہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہندوستان میں ہنرمندی  اور ذہانت کو گہری ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2015 میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمارے نوجوان ہندوستانیوں کی ہنر مندی، اور دوبارہ ہنرمندی اور اپ اسکلنگ کی صلاحیتوں اور  اہل بنانے پر توجہ مرکوز کرنا شروع کی تاکہ وہ مستقبل میں آنے والے مواقع اور چیلنجوں کے لیے تیار ہوں جن کو ہماری معیشت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر موصوف نے جاپانی صنعتوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے حکومت کے عزم کو دوہرایا تاکہ ہنرمندی کے ہب قائم کیے جاسکیں جو زبان کی ہنر سمیت اپنی ضروریات کے موافق ہوں۔ اس طرح ہندوستانی پیشہ ور افراد اضافی سرٹیفکیٹ اور تربیت کے بغیر جاپان میں صنعت  تیار ہوسکتے ہیں اور انہیں وہاں تعینات کیاجاسکتا ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ ہمارے پاس آج  ہنرمندی کے سینٹروں کا ایک زبردست  نیٹ ورک ہے اور حالیہ سالوں میں ہمارے  اعلیٰ تعلیمی  نیٹ ورک کو ایک ہنرمندی کے نیٹ ورک میں مربوط کیا گیا ہے ، ہنرمندی  نوجوان ہندوستانیوں کیلئے مواقع اور خوشحالی حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے اس بات کو دوہرایا کہ حکومت جاپانی صنعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور ہنرمندی کے ہب بنانے کے بھی خواہاں ہیں جن کا خاص مقصد صلاحیتیں فراہم کرانا ہے، جس کی جاپانی صنعت کو ضرورت ہے۔  اس میں زبان کی ہنرمندی کو بھی شامل کیاجائیگا۔  انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی صنعتیں ہندوستانی ہنرمندی کے نظام کی طرف دیکھ  سکتی ہیں جو کہ صنعت کیلئے تیار ہونگی اور مستقبل کیلئے بھی تیار ہوں گی۔  جاپان میں کسی اضافی سرٹیفکیٹ اور تربیت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس کانفرنس میں جاپانی حکومت کے مختلف وزراء، اہل کاروں اور جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں  کے ساتھ ساتھ بھارتی سفیر سیبی جارج اور ہندوستانی صنعت کی کنفیڈریشن (سی آئی آئی) کے ایک وفد نے بھی شرکت کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ع ن

(U: 7982)


(Release ID: 1945882) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Tamil