صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
انتہائی نگہداشت اور ایمرجنسی مراکز کے لیے مالی امداد سے متعلق اَپڈیٹ
ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل کالجوں میں ٹراما کیئر کی 196 سہولیات کی منظوری دی گئی
Posted On:
04 AUG 2023 3:18PM by PIB Delhi
11ویں پانچ سالہ منصوبہ (2007-2012) اور 12ویں پانچ سالہ منصوبہ (2012-2017) کے دوران ’’ٹراما اور آگ سے جلنے کی وجہ سے آنے والے زخموں کی روک تھام اور انتظام کے قومی پروگرام‘‘ (این پی پی ایم ٹی اینڈ بی آئی) کے تحت، ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں /میڈیکل کالجوں میں 196 ٹراما کیئر فیسیلٹیز (ٹی سی ایف) کو منظوری دی گئی۔ ان میں سے بہت سے مراکز قومی شاہراہوں کے قریب واقع ہیں۔ اسکیم کے اصولوں کے مطابق ریاستوں سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر منظوری دی گئی۔
این پی پی ایم ٹی اینڈ بی آئی ایک مرکزی امداد یافتہ اسکیم ہے اور اس اسکیم کے تحت اب تک ریاستی حکومتوں کو 781.57 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔ 12ویں پانچ سالہ منصوبہ (ایف وائی پی) کے علاوہ، اس اسکیم کے تحت نئے ٹراما کیئر کی سہولیات کی شناخت کا کوئی بندوبست نہیں ہے اور 11ویں اور 12ویں ایف وائی پی کے دوران مالی امداد منظور شدہ سہولیات/یونٹس کی کل منظور شدہ لاگت کے اندر مرکزی امداد کے بقایا حصہ کے اجراء کے لحاظ سے ہے۔
پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت، اب تک مختلف مراحل میں 22 نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے قیام اور سرکاری میڈیکل کالجوں/ اداروں (جی ایم سی آئی) کی تجدید کے 75 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان ایمس میں بڑے پیمانے پر ٹراما سنٹر/ایمرجنسی سہولیات شامل ہیں۔
قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، حکومت ہند ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرتی ہے جس میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کردہ اپنے پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں (پی آئی پی) سے متعلق تجاویز کی بنیاد پر، ضلع اسپتالوں کی سطح تک صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے تعاون شامل ہے۔
آیوشمان بھارت کے ایک حصے کے طور پر، حکومت جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال (سی پی ایچ سی) کی فراہمی کے لیے ملک بھر میں ذیلی صحت مراکز اور بنیادی صحت کے مراکز کو صحت اور تندرستی کے مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے ریاستوں کی مدد کر رہی ہے جس میں نگہداشت کے تسلسل کے ساتھ کمیونٹی میں احتیاطی صحت کی دیکھ بھال اور صحت کو فروغ دینا شامل ہے۔ 24 جولائی 2023 تک، 160480 صحت اور تندرستی کے مراکز کام کر رہے ہیں۔ مزید برآں، آیوشمان بھارت، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی) سماجی، اقتصادی، ذات پر مبنی مردم شماری (ایس ای سی سی) کے مطابق غریب اور کمزور خاندانوں کو فی خاندان 5 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ کوریج فراہم کرتی ہے۔
پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم- اے بی ایچ آئی ایم) اسکیم کے سی ایس ایس جزو کے تحت، تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 5 لاکھ سے زیادہ آبادی والے تمام اضلاع میں اسپتالوں میں 50 سے 100 بستروں والے انتہائی نگہداشت کے کمروں کی تعمیر کے لیے اور بقیہ اضلاع میں ریفرل لنکیج کے قیام کے لئے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔
******
( ش ح ۔ق ت ۔ م ر)
U.No. 7972
(Release ID: 1945812)