ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں چڑیا گھروں کی حالت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2023 5:06PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات  دی ہے کہ ملک میں وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے سیکشن ایچ- 38 کے تحت سنٹرل زو اتھارٹی کے ذریعہ تسلیم شدہ 155 چڑیا گھر ہیں۔ ملک میں تسلیم شدہ چڑیا گھروں کی ریاست/  مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تعداد ضمیمہ-1 میں منسلک ہے۔

چڑیا گھر کی ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقہ وار تعداد جن کے قیام کی پیشگی اجازت سنٹرل زو اتھارٹی نے وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972 کے سیکشن 38 ایچ ( (1-Aکے تحت پچھلے پانچ  برسوں  کے دوران دی ہے ان کو ضمیمہ- II کے طور پر رکھا گیا ہے۔

سنٹرل زو اتھارٹی نے چڑیا گھر کے انتظام، تحفظ، تعلیم اور جانوروں کی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے  علاقے  اور ڈیزائن کی حکمت عملیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے چڑیا گھر کے لیے انتظامی کارگزاری  کی تشخیص(ایم ای ای) کے ذریعے چڑیا گھر کا منظم جائزہ لیا ہے۔ ایم ای ای- چڑیا گھر  ہر چار سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ پہلا مرحلہ 2021 میں منعقد کیا گیا جس میں 39 چڑیا گھر (16 بڑے زمرے کے چڑیا گھر اور 23 درمیانے درجے کے چڑیا گھر) شامل تھے۔

 ضمیمہ-I

ملک میں تسلیم شدہ چڑیا گھروں کی ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے کے لحاظ سے تعداد

نمبرشمار

ریاست/ یونین ٹیریٹری کی تعداد

چڑیا گھروں کی تعداد

  1.  

انڈمان اور نکوبار جزائر

1

  1.  

آندھرا پردیش

5

  1.  

اروناچل پردیش

4

  1.  

آسام

3

  1.  

بہار

2

  1.  

چھتیس گڑھ

3

  1.  

دادرہ اور نگر حویلی

1

  1.  

دہلی

1

  1.  

گوا

1

  1.  

گجرات

10

  1.  

ہریانہ

6

  1.  

ہماچل پردیش

7

  1.  

جموں و کشمیر

6

  1.  

جھارکھنڈ

4

  1.  

کرناٹک

14

  1.  

کیرالہ

6

  1.  

لداخ

1

  1.  

مدھیہ پردیش

4

  1.  

مہاراشٹر

12

  1.  

منی پور

1

  1.  

میگھالیہ

2

  1.  

میزورم

2

  1.  

ناگالینڈ

1

  1.  

اوڈیشہ

9

  1.  

پنجاب

5

  1.  

راجستھان

5

  1.  

سکم

1

  1.  

تمل ناڈو

6

  1.  

تلنگانہ

7

  1.  

تریپورہ

1

  1.  

اتر پردیش

8

  1.  

اتراکھنڈ

3

  1.  

مغربی بنگال

13

 

مجموعی تعداد

155

 

ضمیمہ - II

وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے سیکشن 38 ایچ ((1A کے مطابق چڑیا گھر کی ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقہ  وار تعداد جن کے قیام کی پیشگی اجازت سینٹرل زو اتھارٹی نے دی ہے۔

مالی سال

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

چڑیا گھروں کی تعداد جن  کے قیام کے لیے پیشگی اجازت دی گئی

2022-23

مدھیہ پردیش

1

راجستھان

1

2021-22

آسام

1

دادرہ اور نگر حویلی اور دامن اور دیو

1

کرناٹک

1

مدھیہ پردیش

1

مہاراشٹر

1

راجستھان

2

اتر پردیش

6

اتراکھنڈ

1

2020-21

جموں و کشمیر

1

کرناٹک

1

تمل ناڈو

1

اتراکھنڈ

1

2019-20

کرناٹک

1

راجستھان

1

اتر پردیش

1

اتراکھنڈ

1

2018-19

گجرات

4

کیرالہ

1

اتراکھنڈ

3

 

*************

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No.7954


(ریلیز آئی ڈی: 1945716) وزیٹر کاؤنٹر : 117
یہ ریلیز پڑھیں: English , Telugu