بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
اُدیم رجسٹریشن پورٹل
Posted On:
03 AUG 2023 5:08PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت نے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے طور پر رجسٹریشن اور درجہ بندی کرنے کے لیے 01.07.2020 کو اُدیم رجسٹریشن پورٹل لانچ کیا۔ بہار کے گوپال گنج ضلع میں قیام کے بعد سے 31.07.2023 تک رجسٹرڈ صنعتوں کی کل تعداد 16144 ہے، جن میں سے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتیں بالترتیب 15906، 226 اور 12 ہیں۔
اُدیم پورٹل کے مطابق بہار کے گوپال گنج ضلع میں گزشتہ چار برسوں (19-2018 سے 22-2021) کے دوران قائم کی جانے والی صنعتوں کی کل تعداد 7849 ہے، جن میں سے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتیں بالترتیب 7799، 48 اور 2 ہیں۔
یہ جانکاری بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
( م ن۔ق ت۔ع ر(
U. No.7939
(Release ID: 1945569)
Visitor Counter : 110