سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بجلی سے چلنے والی گاڑیاں

Posted On: 03 AUG 2023 4:43PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ بھاری صنعتوں کی وزارت نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-

  1. ہندوستان میں 2015 میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک وہیکلز کی تیزی سے اپنانے اوران کو تیار کرنے(فیم انڈیا) اسکیم کا آغاز کیا گیا اور فی الحال، فیم انڈیا اسکیم کا مرحلہ -II کو10000 کروڑ روپئے کی کل بجٹ امداد کے ساتھ یکم اپریل 2019 یعنی  5 سال کی مدت کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے۔ایف ایم ای II میں7090 ای بسوں، 5 لاکھ ای تھری وہیلرس، 55000 ای 4 وہیلرس پسنجر کار اور 10 لاکھ ا ی -2 وہیلروں کو سبسڈی کے ذریعے عوامی اور مشترکہ نقل و حمل کی بجلی کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
  2. حکومت نے 12 مئی 2021 کو ملک میں بیٹری کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے ملک میں ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) کی تیاری کے لیے ایک پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کی منظوری دی۔ بیٹری کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں الیکٹرک گاڑیوں کی لاگت میں کمی آئے گی۔
  3. الیکٹرک گاڑیاں آٹوموبائل اور آٹو کےکل پرزوں کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت  احاطہ کیا گیا ہے ، جسے 5 سال کی مدت کے لئے 25938 کروڑ روپئے کے بجٹ تخمینہ کے ساتھ 15 ستمبر 2021 کو منظور کیا گیا تھا ۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-

1. بیٹری سے چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ایس او 5333 (E) مورخہ 18 اکتوبر 2018کو اجازت کی ضرورت سے مستثنی رکھا گیا ہے ۔

2. بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو مورخہ 2 اگست 2021 کو مارک وا ئڈ جی ایس آر525 (ای)  کے ذریعے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا یا تجدید اور نئے رجسٹریشن نشان کی تفویض کے مقصد سے فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

3. آل انڈیا ٹورسٹ پرمٹ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے بغیر پرمٹ فیس کی ادائیگی کے GSR 302(E) مورخہ 18 اپریل 2023 کے ذریعے جاری کیا گیاہے۔

************

ش ح۔ح ا    ۔ ف ر

 (U:  7937 )



(Release ID: 1945567) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Tamil