محنت اور روزگار کی وزارت

گھریلو ملازمین کی حالت

Posted On: 03 AUG 2023 5:42PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نے 29 مرکزی لیبر قوانین کو یکجا کرکے محنت کے چار ضابطے نافذ کئے ہیں۔ محنت کے نئے ضابطے یعنی اجرت کا ضابطہ، 2019، پیشہ ورانہ حفاظت، صحت اور کام کے حالات، 2020 اور سماجی تحفظ کا ضابطہ، 2020 کام کے اچھے حالات، اجرت، حفاظت، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور دیگر سماجی تحفظ کے فوائد گھریلو ملازمین سمیت تمام زمروں کے کارکنوں کوفراہم کرتے ہیں۔

وزارت محنت اور روزگار سے منسلک دفتر لیبر بیورو نے ملک گیر سطح پر گھریلو ملازمین کا  ایک سروے کیا ہے۔ یہ سروے ملٹی اسٹیج سیمپلنگ ڈیزائن کی بنیاد پر نمونہ گھرانوں کا انتخاب کرکے کیا گیا ہے جس میں گھریلو ملازمین کے مختلف سماجی و اقتصادی پہلوؤں سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کئے گئے ہیں جس میں گھریلو ملازمین کا سائز، سماجی گروپ، معاشی سرگرمی وغیرہ شامل ہیں۔

محنت اور روزگار کی وزارت نے ای-شرم  پورٹل بھی شروع کیا ہے، جو گھریلو ملازمین سمیت غیر منظم کارکنوں کا ایک قومی ڈیٹا بیس ہے۔ اسے گھریلو ملازمین سمیت غیر منظم کارکنوں کے رجسٹریشن کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب کرایا گیا ہے۔ 28 جولائی 2023 تک، 2.81 کروڑ گھریلو ملازمین نے ای-شرم پورٹل پر رجسٹریشن کرایا ہے۔

یہ جانکاری محنت  اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں دی۔

****

( م ن۔ق ت۔ع ر(

 U. No.7931



(Release ID: 1945553) Visitor Counter : 77


Read this release in: English