محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر منظم کارکنوں کے لیے سماجی تحفظ

Posted On: 03 AUG 2023 5:41PM by PIB Delhi

سماجی تحفظ کے ضابطہ، 2020 (کوڈ) میں پہلی بار ’ یومیہ کارکن‘ یا ’پلیٹ فارم کارکن‘ کی تعریف پیش کی گئی ہے۔  اس ضابطہ میں حکومت کی طرف سے یومیہ کارکنوں اور پلیٹ فارم کارکنوں کے لیے مناسب  ہیلپ لائن، سہولتی مرکز وغیرہ کے قیام کا تصور کیا گیا ہے تاکہ وہ رجسٹریشن حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں، سماجی تحفظ کی اسکیموں میں ان کے اندراج کی سہولت  وغیرہ فراہم کریں۔ لیبر قوانین کی دفعات کے مطابق متعلقہ ریاستی حکومت کی طرف سے ان کے روزگار سے متعلق مسائل کو حل کیا جاتا ہے۔

سماجی تحفظ کا ضابطہ، 2020 یومیہ کارکنوں اور پلیٹ فارم کارکنوں کے لیے زندگی اور معذوری کے احاطہ، حادثاتی بیمہ، صحت اور زچگی کے فوائد، بڑھاپے کے تحفظ وغیرہ سے متعلق معاملات میں مناسب سماجی تحفظ کی اسکیموں کی تشکیل کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ضابطہ  سوشل سیکورٹی فنڈ اور فنڈ کے ذرائع میں سے ایک کی تشکیل کا موقع فراہم کرتا ہے، جو ایگریگیٹر کی طرف سے ایک ایگریگیٹر کے سالانہ ٹرن اوور کے ایک  سے 2فیصد کے درمیان  کی شراکت ہے جو ایسے کارکنوں کو ایک ایگریگیٹر کی طرف سے ادا یا قابل ادائیگی رقم کے 5فیصد کی حد کے ساتھ مشروط ہے۔

یہ جانکاری محنت  اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں دی۔

****

( م ن۔ق ت۔ع ر(

 U. No.7930


(Release ID: 1945543) Visitor Counter : 124


Read this release in: English