شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آسام میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ

Posted On: 03 AUG 2023 3:34PM by PIB Delhi

ریاست آسام میں 2013 میں قومی شاہراہوں کی کل لمبائی 2771 کلو میٹر تھی اور جولائی 2023 میں یہ 3651 کلو میٹر ہے۔ آسام میں 31.03.2013 کو ریلوے کی کل لمبائی 2459 کلو میٹر تھی اور 31.03.2023 کو یہ 2571 کلو میٹر ہے۔ آسام میں 2013 میں اور 2023 میں بھی ہوائی اڈوں کی کل تعداد 07 ہے۔

ریاست آسام میں 15-2014 سے ہائی وے کے پروجیکٹوں اور ہوائی اڈوں کے انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے لیے جاری کی گئی رقم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(کروڑ روپے میں)

نمبر شمار

سال

شاہراہوں کے پروجیکٹ

ہوائی اڈوں کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر (تکمیل کی لاگت)

1

2014-15

3268.37

30.55

2

2015-16

4374.31

14.72

3

2016-17

4334.72

0.00

4

2017-18

4727.13

11.50

5

2018-19

6732.87

72.35

6

2019-20

5527.84

114.69

7

2020-21

9442.23

16.48

8

2021-22

11991.82

5.98

9

2022-23

13300.83

43.87

میزان

63700.12

310.14

 

آسام سمیت شمال مشرقی خطے میں مکمل /جزوی طور پر 01.04.2023 کو 81941 کروڑ روپے کی لاگت سے 1909 کلو میٹر کی مجموعی لمبائی کا احاطہ کرنے والے 19 ریلوے انفرااسٹرکچر کے پروجیکٹ (14 نئی لائن اور 05 ڈبل لائن)، منصوبہ بندی / منظوری /نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں، جن میں سے 482 کلو میٹر کی لمبائی کو شروع کیا جاچکا ہے اور مارچ 2023 تک اِس پر کُل 37713 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت 2015 میں شروع کئے گئے پروگرام ’’مرکزی وزرا کا شمال مشرقی خطے کا 15 روزہ دورہ‘‘ کے تحت تمام مرکزی وزرا کے شمالی مشرقی خطے کے دورے کی حمایت کرتی ہے۔ وزیر اعظم اور مرکزی وزرا جنوری 2015 اور جون 2023 کے درمیان 595 بار شمال مشرقی خطے کا دورہ کرچکے ہیں۔

یہ جانکاری شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

****

( م ن۔ق ت۔ع ر(

 U. No.7918


(Release ID: 1945474) Visitor Counter : 105
Read this release in: English , Assamese , Telugu