سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی ایس ٹی کے تحت چلائے جانے والے ندھی (نیشنل اینیشی ایٹیو فارڈیولپمنگ اینڈ ہارنیسنگ انوویشز) پروگرام  ملک میں اختراعات ،اسٹارٹ اپس اور  اسٹارٹ اپ انکیوبیشن  ایکو سسٹم  کو مدد فراہم کرانے کے لئے کئی  حصوں پر مشتمل ہے


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سی  ایس آئی آر انکیوبیشن مراکز  کے ذریعہ اب تک تین سو اسٹارٹ اپس /انکیوبیٹیز کے لئے مدد فراہم کرائی گئی ہے

Posted On: 03 AUG 2023 1:56PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ملک میں اسٹارٹ اپس میں اختراع کو فروغ  دینے کے مقصد سے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے نے 2016 میں ایک امبریلا پروگرام ندھی (نیشنل اینیشی ایٹیو فارڈیولپمنگ اینڈ ہارنیسنگ انوویشز)شروع کیا تھا ۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ   ملک میں اختراعات ،اسٹارٹ اپس اور  اسٹارٹ اپ انکیوبیشن  ایکو سسٹم  کو مدد فراہم کرانے کے لئے ندھی پروگرام  کئی  حصوں پر مشتمل ہے۔

پروف آف کنسیپٹ  کی سطح پر  ندھی –پریاس(پروموٹنگ اینڈ ایکسی لریٹنگ ینگ اینڈ اسپائرنگ انوویٹرز اینڈ اسٹارٹ اپس) پروگرام اپنے  خیال کو پروٹوٹائپ میں تبدیل کرنے کے سلسلہ میں اختراع کار کی سرپرستی کرتا ہے  اوراس کو  مالی امداد فراہم کراتا ہے۔ ندھی  اینٹرپرینیئرس  -ان –ریزیڈینس(ای آئی  آر)پروگرام  اینٹرپرینیئر شپ کا انتخاب کرنے والے طلبا کے لئے فیلو شپ فراہم کراتا ہے۔ ندھی سیڈ سپورٹ پروگرام ابتدائی مرحلے میں اسٹارٹ اپس کو سیڈ سپورٹ فنڈنگ فراہم کراتا ہے اور ندھی ایکسی لیریٹر  پروگرام  اسٹارٹ  اپس کو سرمایہ کاری کے واسطے تیار کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ ندھی پروگرام ٹکنالوجی  بزنس انکیوبیٹرز (ٹی بی آئیز) اور مہارت کے مراکز (سی او ای)کے ذریعہ ٹکنالوجی کے شعبے  میں انکیوبیٹنگ اسٹارٹ اپس کے لئے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ  تیار کرنے میں معاون رہا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سائنسی اور صنعتی  تحقیقی  سےمتعلق کونسل (سی ایس آئی آر)معاشرے ، صنعت اور ملک کو سائنس اور ٹکنالوجی کی ایجادات کا فائدہ پہنچائےجانے  کو یقینی بنانے کے لئے ٹکنالوجی اور مصنوعات تیار کئے جانے کو حقیقت کا جامہ پہنانے کے لئے تصور تیار کرنے اور جدید ترین انکیوبیشن سہولیات تیار کرنے  اور صنعت کاروں ، اسارٹ اپس  اور ایم ایس ایم ایز کی پوری طرح مدد کرنے  کے سلسلہ میں ایک فعال رول ادا کررہی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج سی ایس آئی آر ملک میں ایک اہم آر اینڈ ڈی تنظیم ہے جو اختراعی ماڈلوں /نظریات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تمام تجربہ گاہوں میں انکیوبیشن مراکز قائم کررہی ہیں۔اس کے علاوہ ڈی ایس آئی آر کی مدد سے سی ایس آئی آر میں ایم ایس ایم ایز ،اسٹارٹ اپس اور  ذاتی اختراع کاروں کے لئے وقف صنعتی آر اینڈ ڈی انوویشن کے لئے چند کامن ریسرچ اینڈٹکنالوجی ڈیولپمنٹ ہبز (سی آر ٹی ڈی ایچ ) بھی قائم کئے گئے ہیں۔

بائیو ٹکنالوجی کا محکمہ بی آئی آر اے سی(بائیو ٹکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل) آل اپنی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے ذریعہ  بڑے پیمانے پر عوام کے لئے سستی مصنوعات اور ٹکنالوجیز تیار کرنےمیں معاون ہونے والی قابل عمل تحقیق اور اختراعات  کرنے کے لئے اسٹارٹ اپس صنعت کاروں ، اختراع کاروں ، سائنس دانوں، ٹکنالوجی ماہرین  اور ماہرین تعلیم کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ بی آئی آر اے اسکیمیں بائیو ٹیک صنعتیں قائم کرنے کےلئے حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ بائیو ٹکنالوجی کے میدان میں اسٹارٹ اپس کے لئے  اسٹارٹ اپ اختراعات کے لئے سرپرستی، فنڈنگ،تصدیق/پائلٹ ٹیسٹنگ اور سرمایہ کاروں سے رابطہ کےمعاملے میں مدد  فراہم کرائی جاتی ہے۔

وزارت دفاع کے تحت چلایا جانے والا دفاعی مہارت کے لئے اختراعات (آئی ڈیکس)پروگرام  ایم ایس ایم ایز ، اسٹارٹ اپس ، ذاتی اختراع کاروں ، آر اینڈ ڈی  اداروں اور تعلیم کے شعبے سمیت صنعتوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے دفاع اور ایرو اسپیس میں اختراع اور ٹکنالوجی وضع کرنےکو فروغ دینے کا ایک ایکو سسٹم تیار کرنے میں مدد فراہم کراتاہے۔ الیکٹرانکس اور اطلاعات  ٹکنالوجی کی وزارت نے  انکیوبیٹرس  کو مالیاتی اور تکنیکی مدد کے ذریعہ ٹکنالوجی پر مبنی  صنعت کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے ٹکنالوجی انکیوبیشن اینڈ ڈیولپمنٹ آف انٹرپرینیئرز (ٹائیڈ2.0) اسکیم شروع کی ہے۔

آئی سی اے آر (زرعی تحقیق کی ہندستانی کونسل)کانیشنل ایگری کلچر انوویشن فنڈ آئی سی اے آر نیٹ ورک،جہاں پر اس نے پچاس انسٹی ٹیوٹس میں   ایگری بزنس انکیوبیٹر(اے بی آئی)مراکز قائم کئے ہیں، میں انکیوبیشن سرگرمیوں کے تحت ایگری ٹیک سے متعلق  اسٹارٹ اپس کو فروغ دیتا ہے۔ اس سلسلہ میں اب تک یہ کام کیا گیا ہےکہ ڈی ایس ٹی کے اختراع اور صنعت کے فروغ کے لئے  ندھی پروگرام کے ذریعہ مختلف ٹکنالوجی کے میدانوں میں اختراعی اسٹارٹ اپس  کے لئے انکیوبیشن اور سرپرستی کی مدد فراہم کرانے کے لئے تعلیمی نظام میں 8 ندھی مہارت کے مراکز اور 40 ندھی ٹی بی آئیز اور 20 ندھی شمولیاتی ٹی بی آئیز قائم کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سی ایس آر انکیوبیشن مراکز کے ذریعہ  اب تک 300 اسٹارٹ اپس /انکیوبیٹیز کے لئےمدد فراہم کرائی گئی ہے۔  

بی آئی آر اے سی انکیوبیشن پروگرام کے ذریعہ کئے گئے کاموں میں  ملک میں 21ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  بی آئی آر اے سی کی بی آئی آر اے سیز بائیو نیسٹ اور ای-یووا (امپاورننگ یوتھ فار انڈرٹیکنگ ویلیو ایڈیڈ انوویٹیو ٹرانسلیشنل ریسرچ) اسکیموں کے ذریعہ 75 انکیوبیشن مراکز قائم کرنا شامل ہے اور بائیو ٹیک اگنیشن گرانٹ (بی آئی جی) کے تحت تقریباً 900 اختراعی پروجیکٹوں کے لئے مدد فراہم کرائی گئی ہے۔

اسٹارٹ اپس  تیار کرنے کے لئے اختراعات اور ٹکنالوجیز کا فائدہ اٹھانے کے مقصد سے ڈی ایس ٹی تعلیمی، تحقیقی،تکنیکی  اور منیجمنٹ اداروں میں اور ان کے آس پاس  ٹی بی آئیز /اسٹیپس کے لئے مدد فراہم کررہی ہے۔ اسٹیپس اور ٹی بی آئیز کا نیٹ ورک قائم کرنے  کو یقینی بنانے کے لئے ڈی ایس ٹی کے ذریعہ جو اقدامات کئے جارہے  ان میں ملک بھر میں بہتر پہنچ کے لئے اسٹارٹ اپس کے  ورچوئل انکیوبیشن کے ذریعہ مدد شامل ہے۔ ندھی انٹرپرینئرز –ان-ریزیڈنس (ای آئی آر)پروگرام ڈی ایس ٹی کے ذریعہ کئے جانے والا ایک اضافی اقدام ہے۔  ٹیئر2 اور ٹیئر3 شہروں میں اختراع اور  اسٹارٹ اپس انکیوبیشن ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لئے  ڈی ایس ٹی  کے ذریعہ ندھی –انکلوسیو ٹکنالوجی  بزنس انکیوبیٹرس (آئی ٹی بی آئی) پروگرام نامی ایک نیا پروگرام شروع کیا گیا تھا ۔ اس آئی ٹی بی آئی پروگرام نے جغرافیائی حدود صنفی اعتبار سے اور معذور افراد کی شمولیت والی صنعت کاری میں اضافہ کرنے میں مدد کی ہے۔

*****

ش ح۔ا گ  ۔ ج

Uno7904


(Release ID: 1945437) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Telugu