جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایمس نئی دہلی کیمپس کے سولرائزیشن کے لیے آئی آر ای ڈی اے کے ساتھ ایمس نے شراکت داری کی
ایمس نئی دہلی میں9 کلو واٹ کے روف ٹاپ سولر پلانٹ کا افتتاح کیا گیا
Posted On:
01 AUG 2023 6:50PM by PIB Delhi
انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ(آئی آر ای ڈی اے) اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، نئی دہلی (اے آئی آئی ایم ایس) نے آج یکم اگست 2023 کو اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی کیمپس کے تکنیکی اسسمنٹ شروع کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر (ایم او یو) پر دستخط کیے تاکہ اسے شمسی توانائی سے چلنے والے کیمپس میں تبدیل کیا جاسکے۔
اس کے لیے، آئی آر ای ڈی ،اے اے آئی آئی ایم ایس کیمپس کا ایک ٹیکنو کمرشل اسیسمنٹ کرے گا۔ ایم او یو میں فراہم کردہ اسسمنٹ میں مالیاتی ماڈلز کی تشکیل، پیشگی فزیبلٹی اسٹڈیز کااہتمام ، تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی تیاری، پروجیکٹ کی ترقی سے متعلق تکنیکی اور تجارتی پہلوؤں کے تجزیے میں معاونت، تجارتی اور معاہدہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینا، اور کارکردگی کے تعین سے متعلق اشاریے شامل ہے۔
اس شراکت داری میں شامل ہو کر اور شمسی توانائی کے منصوبوں کو نافذ کرنے سے،اے آئی آئی ایم ایس کا مقصد اپنے بجلی کے اخراجات کو نمایاں طور پر کم کرنا اور ساتھ ہی ساتھ آئی آر ای ڈی اے کی مدد سے اس کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنا ہے۔
ایم او یو پر ایمس، نئی دہلی میں، آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)،جناب پردیپ کمار داس اور ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سری نواس نے، دونوں اداروں کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کیے۔
اے آئی آئی ایم ایس نے اپنے نئی دہلی کیمپس میں 9 کلو واٹ کا روف ٹاپ سولر پلانٹ نصب کیا ہے، جسے سی ایم ڈی، آئی آر ای ڈی اے اور ڈائریکٹر،اے آئی آئی ایم ایس نے آج قوم کے نام وقف کیا۔ نئی اور قابل تجدید توانائی اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا بذاتِ خود حاضر نہیں ہو سکے لیکن انہوں نے ایم او یو پر دستخط اور سولر پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سی ایم ڈی، آئی آر ای ڈی اے نے کہا: ’’ہم، اے آئی آئی ایم ایس کے ساتھ منسلک ہونے پر خوش ہیں، ایک پائیدار مستقبل کے لیے طبی ادارے کے عزم کے ساتھ قابل تجدید توانائی میں اپنی مہارت کو ہم آہنگ کر رہے ہیں۔ یہ مشترکہ کوشش صاف اور پائیدار طریقوں کو اپنانے کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ملک بھر کے دیگر اداروں کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گا۔ ساتھ مل کر، ہم صاف توانائی کے حل کے ذریعے اقتصادی بچت کو آگے بڑھاتے ہوئے آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند ماحول پیدا کر سکتے ہیں۔ ایمس کی اس اہم پہل میں قابل تجدید توانائی کی اہمیت اور پورے ملک میں ڈی کاربنائزیشن کے تئیں وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کرنےکی صلاحیت ہے۔
*************
ش ح۔م م ۔ را
U-7866
(Release ID: 1945023)
Visitor Counter : 85