امور داخلہ کی وزارت
ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 AUG 2023 5:02PM by PIB Delhi
داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی ہے۔
سماج دشمن عناصر/اسمگلرپنجاب ریاست میں پوری بھارت-پاکستان سرحد پر ہتھیاروں /منشیات کی اسمگلنگ کے لیے ڈرونز کا استعمال کررہے ہیں۔30 جون 2023 تک گزشتہ تین سالوں میں ہتھیاروں/منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ڈرونز کی ضبطی کے 53 واقعات کا پتہ چلا ہے۔
اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:
- بی ایس ایف سرحدوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کرکے سرحدوں کی مؤثر نگرانی کا کام انجام دے رہی ہے۔وہ پوری بین الاقوامی سرحد پر گشت لگاکر، ناکہ لگاکراور مشاہداتی چوکیوں پرتعیناتی کے ذریعے یہ کام انجام دے رہی ہے۔
- بین الاقوامی سرحد پر سرحدی باڑ کی تعمیر
- اندھیرے کے اوقات کے دوران ، علاقے کو روشن کرنے کے لیے سرحدی حفاظتی باڑ کے ساتھ بارڈر فلڈ لائٹس کی تنصیب۔
- انٹیلی جنس یعنی خفیہ نیٹ ورک کو مضبوط بنانا اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی۔
- موٹرگاڑیوں اور اضافی خصوصی نگرانی کے آلات اور سازوسامان کی تعیناتی کے ذریعے نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست پنجاب سمیت ہند-پاکستان سرحد سے متصل علاقے میں حساس اور خطرے والے علاقوں کی تفصیلی نقشہ سازی کی گئی ہے۔ بین الاقوامی سرحد پر سی سی ٹی وی / پی ٹی زیڈ کیمروں، آئی آر سینسرز اور انفراریڈ الارم کے ساتھ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لیس نگرانی سے متعلق مربوط ٹیکنالوجی بھی نصب کی گئی ہے۔
- ڈرون کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پنجاب کے سرحدی علاقوں میں اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک اینٹی روگ ڈرون ایس او پی تیار کر کے فیلڈ یونٹوں کو بھیج دیا گیا ہے اور اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔
- اندرونی علاقوں میں تلاشی کے لیے ڈرون کی ایسی کوئی نقل و حرکت نظر آنے پر مقامی پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی جاتی ہے۔ ایسے علاقوں میں جہاں ڈرون کےذریعے مشکوک اشیاء کے گرائے جانے کا امکان ہووہاں باقاعدگی سے ناکے لگائے جاتے ہیں۔
- سرحدی علاقوں میں عام لوگوں کو حساس بنایا گیا ہے اوراس طرح کی یو اے وی /ڈرون سرگرمیوں، ان کے ممکنہ حفاظتی مضمرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔نیز ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ عقبی علاقوں میں ایسی کسی بھی سرگرمی کے بارے میں بی ایس ایف کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس کو مطلع کریں۔
- وزارت داخلہ –ایم ایچ اے نے بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کی نگرانی کے تحت اینٹی روگ ڈرون ٹیکنالوجی کمیٹی (اے آر ڈی ٹی سی) قائم کی ہے،جس کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ روگ ڈرون کا مقابلہ کرنے کی غرض سے دستیاب ٹیکنالوجی کا جائزہ لے اور روگ ڈرون سے نمٹنے میں اس کے مؤثر ہونےاور کارگری کی تصدیق کرے۔
*************
ش ح ۔ ع م۔ ج ا
U. No.7850
(ریلیز آئی ڈی: 1944917)
وزیٹر کاؤنٹر : 110