مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا پوسٹ’ہرگھر ترنگا‘ منانے کی غرض سے اپنے  1.6 لاکھ ڈاک خانوں کے ذریعے قومی پرچم فروخت کرے گا

Posted On: 01 AUG 2023 5:14PM by PIB Delhi

لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کاجذبہ پیدا کرنے اور بھارت کے سفر کے لیے فخر کا احساس پیدا کرنے کی غرض سے، حکومت ہند نے آزادی کا امرت مہوتسو(اے کے اے ایم)کے زیر اہتمام ’ہرگھر ترنگا‘ مہم متعارف کرائی ہے۔2022 میں یہ مہم زبردست کامیاب رہی تھی، جب 23 کروڑکنبوں نے اپنے مکانوں پر ترنگالہرایا تھا جب کہ 6 کروڑ لوگوں نے ایچ جی ٹی ویب سائٹ پر اپنی اپنی سیلفیاں اپ لوڈ کی تھیں۔ڈاک کے محکمہ (ڈی او پی)نےاس مہم کو دیش کے کونے کونے تک پہنچادیا  تھا اور ملک کے دوردراز اور دشوارگزار مقامات میں بھی قومی پرچم کی دستیابی کو یقینی بنایا تھا۔

اسی جوش وخروش اور حب الوطنی کے جذبے کو جاری رکھتے ہوئے حکومت، 13 سے 15 اگست 2023 کے درمیان ہرگھر ترنگامہم کااہتمام کررہی ہے۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ  اس مہم کے تحت ملک کے ایک لاکھ 60 ہزار ڈاک خانوں کے وسیع نیٹ ورک کو بروئے کار لایا جائے اور ملک کے سبھی ڈاک خانوں کے ذریعے قومی پرچم کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

ڈاک خانوں میں قومی پرچم کی فروخت جلد شروع ہوگی اور شہری پرچم خریدنے کے لیے اپنے نزدیکی ڈاک خانوں میں جاسکتے ہیں۔شہری محکمہ ٔ ڈاک کی ای-پوسٹ آفس سہولت (www.epostoffice.gov.in) کے ذریعے بھی قومی پرچم خرید سکیں گے۔

ڈاک خانے شہریوں کو قومی اہمیت کے حامل اس پروگرام کے ساتھ جوڑنے کی غرض سے ، بیداری پیدا کرنے سے متعلق بہت سی سرگرمیوں (جن بھاگیداری تقریبات)کا بھی انعقاد کریں گے۔شہری ان سرگرمیوں میں شرکت کر سکتے ہیں اور  نیوانڈیاکی اس عظیم پہل کاحصہ بن سکتے ہیں۔

شہری اپنے گھروں اور دفاتر میں لہرائے گئے قومی پرچم کے ساتھ اپنی سیلفی لے سکتے ہیں اور انہیں ہیش ٹیگ  (#IndiaPost4Tiranga, #HarGharTiranga, #HarDilTiranga) کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

 

*************

 

ش ح ۔ ع م۔ ج ا

U. No.7844


(Release ID: 1944906) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil