امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

منشیات کی تجارت کے خلاف ایک بڑ ی کارروائی کرتے ہوئے نارکوٹکس  کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ڈارک نیٹ  کے ذریعہ  غیرقانونی کاروبار کرنے والے دو بین الاقوامی  گروپوں  کا پردہ فاش کیا ہے اور گزشتہ تین ماہ میں تباہ کن  ایل ایس ڈی کے 29 ہزار 103 بلاٹس کے ایک بڑے ذخیرے کے ساتھ 22 افراد کو گرفتار کیا ہے


مرکزی وزیر داخلہ نے منشیات کے خلاف اس بڑی کامیابی کے لئے  این سی بی کو مبارکباد دی ہے

ایک ٹویٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ منشیات سے پاک ہندوستان کے  وزیراعظم جناب  نریندر مودی کے وژن  کو حقیقت کا جامہ پہنانے کی سمت میں یہ بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے اور  اس سے منشیات   کے خلاف لڑنے والی تمام ایجنسیوں کے حوصلے بلند ہوں گے

جناب امت شاہ نے کہا کہ  منشیات کی غیرقانونی تجارت کرنے والے  چاہے جیسی  ترقی  یافتہ ٹکنالوجی  استعمال کریں ، وہ ہماری ایجنسیوں کی گرفت سے کبھی بچ نہیں سکتے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں   اورمرکزی  وزیر داخلہ  ،امور داخلہ  کی وزارت  کی  رہنمائی میں  حکومت ہند کی تمام ایجنسیاں   منشیات سے پاک   ہندوستان  کا مقصد حاصل کرنے کی سمت میں مسلسل کوشش کررہی ہیں

اعلی ٰ سطح سے نچلی سطح تک اور نچلی  سطح سے اعلیٰ سطح  تک کارروائی کے  نظریہ  کو  اختیار کرنے کی  مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایات  پرعمل کرتے ہوئ

Posted On: 01 AUG 2023 10:07PM by PIB Delhi

منشیات کی تجارت کے خلاف ایک بڑ ی کارروائی کرتے ہوئے نارکوٹکس  کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ڈارک نیٹ  کے ذریعہ  غیرقانونی کاروبار کرنے والے دو بین الاقوامی  گروپوں  کا پردہ فاش کیا ہے اور گزشتہ تین ماہ میں تباہ کن  ایل ایس ڈی کے 29 ہزار 103 بلاٹس کےایک بڑے ذخیرے کے ساتھ 22 افراد کو گرفتار کیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے منشیات کے خلاف اس بڑی کامیابی کے لئے  این سی بی کو مبارکباد دی ہے۔ ایک ٹویٹ  میں جناب امت شاہ نے کہا کہ منشیات سے پاک ہندوستان کے  وزیراعظم جناب  نریندر مودی کے وژن  کو حقیقت کا جامہ پہنانے کی سمت میں یہ بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے اور  اس سے منشیات   کے خلاف لڑنے والی تمام ایجنسیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔جناب امت شاہ نے کہا کہ  منشیات کی غیرقانونی تجارت کرنے والے  چاہے جیسی  ترقی یافتہ ٹکنالوجی  استعمال کریں ، وہ ہماری ایجنسیوں کی گرفت سے کبھی بچ نہیں سکتے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں   اورمرکزی  وزیر داخلہ  ،امور داخلہ  کی وزارت  کی  رہنمائی میں  حکومت ہند کی تمام ایجنسیاں   منشیات سے پاک   ہندوستان  کا مقصد حاصل کرنے کی سمت میں مسلسل کوششیں کررہی ہیں

اعلی ٰ سطح سے نچلی سطح تک اور نچلی  سطح سے اعلیٰ سطح  تک کارروائی کے  نظریہ  کو  اختیار کرنے کی  مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایات  پرعمل کرتے ہوئے  این سی بی کے دلی زونل یونٹ نے   ‘دی زمباڈا کارٹیل’ کے  مقبول  نام   سے ڈارک نیٹ پر  اپنا کاروبار چلانے والے سب سے بڑے ایل سی ڈی   کارٹیل کا پردہ فاش کیاہے ۔این سی بی  نے محض  تین ماہ کی مدت میں  ڈارک نیٹ  پر دو بڑے ہندوستانی  ایل ایس ڈی کارٹیلز  کا پردہ فاش کیا ہے ۔اس سلسلے میں  این سی بی کے دلی زونل یونٹ  نے  اب تک کُل  چھ معاملات درج کئے ہیں اور  منشیات کو درآمد  کرنے والے  اور  کل ہند سطح  پر  اس کی تقسیم میں ملوث  22 افراد کو  گرفتار کیا ہے۔ملزموں سے  29013 ایل ایس ڈی بلاٹس (جوکہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے) ، 472  گرام  ایم ڈی ایم اے پاؤڈر  اور 51.38 لاکھ روپے  مالیت کی ڈرگ منی  پکڑی ہے۔

یہ کارٹیل،  سوشل میڈیا سائٹوں کے ذریعہ   لوگوں سے رابطے کیا کرتا تھا اور  سامان کی ڈلیوری کے لئے  جعلی پتوں    /موبائل نمبروں   پر  بنیادی  طور پر کورئیر  کے ذریعہ کی جاتی تھی ۔ادائیگی   صرف کرپٹوکرنسی   کے ذریعہ  کی جاتی تھی اور  اس کو  تبدیل کرانے کا کام کیا جاتا تھا۔فروخت کنند ہ اور خریداروں کے درمیا ن اس  معاملے میں کوئی زبانی بات چیت  نہیں  ہوتی تھی۔سخت سائبر  پٹرولنگ اور  تکنیکی  نگرانی کے ساتھ ساتھ فیلڈ کی نگرانی کے بعد   19 اپریل  2023  کو  ایک آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں   پہلی کامیابی ملک میں  ایل ایس  ڈی کے دوسرے سب سے بڑے  ڈارک نیٹ کارٹیل   کو پکڑے جانے  پر ملی،جس میں تقریباََ  15000 ایل ایس ڈی بلاٹس   (کمرشیل مقدار کے  2500 گنا سے بھی زیادہ  ) ، 44 گرام  ایم ڈی ایم اے   پکڑا گیا اور  24.65 لاکھ   مالیت کی  ڈرگ منی ضبط  کی گئی ۔

ایل ایس ڈی ( لی سرجک  ایسڈ  ڈائی ایتھائل  ایمائڈ)  ایک نشہ آور ڈرگ ہے جس میں  بوُ  ، رنگ اور ذائقہ  نہیں ہوتا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیور و  ڈجیٹل پلیٹ فارم کے غلط استعمال کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام ترکوششیں کرنے والی ایک تنظیم ہے۔ ڈارک نیٹ کے ذریعہ منشیات کی تجارت  کی لعنت  کو روکنے کے لئے  این سی بی نے  ڈارک نیٹ کو توڑنے  کے سولیوشن تلاش کرنے والے  نوجوان تخلیقی ذہنوں    کو انعامات سے نواز نے کے مقصد سے  ڈارکا تھون کا  اہتمام کیا تھا۔

************

 

 

ش ح۔اگ ۔ رم

U-7843



(Release ID: 1944903) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Punjabi