ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ایک غیر قانونی ٹائیگر ٹریڈ سنڈیکیٹ کا پردہ فاش، ڈبلیو پی ایس آئی کا سابق فیلڈ آفیسر گرفتار: ڈبلیو سی سی بی
Posted On:
01 AUG 2023 6:11PM by PIB Delhi
وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو(ڈبلیو سی سی بی) ، نے جو کہ وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی(ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کی طرف سے منظم جنگلی حیات کے جرائم اور جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت سے نمٹنے کے لیے تشکیل دیا گیا ایک اعلیٰ ادارہ ہے ، تمام شیروں کے ذخائر اور شیروں کی افزائش کے لیے29.07.2023 کو ایک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ تاکہ تمام جنگلاتی علاقوں میں گشت کو تیز کیا جائے اور مذکورہ بالا تمام علاقوں کو شکاری گروہوں سے صاف کیا جا سکے۔ قابل اعتماد معلومات کی بنیاد پر۔ 28.06.2023 کو ایک شیر کی کھال اور ہڈیاں ضبط کی گئیں اور آسام فاریسٹ اور پولیس حکام نے گوہاٹی میں 05 مجرموں کو گرفتار کیا۔ اس کیس کو آسام کے محکمہ جنگلات نے تفتیش کے لیے ڈبلیو سی سی بی کو منتقل کر دیا تھا کیونکہ اس کیس میں متعدد ریاستوں کی شمولیت کو ظاہر کیا گیا تھا۔ ڈبلیو سی سی بی نے گوہاٹی ٹائیگر کی کھال اور ہڈی ضبط کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ مجرموں سے ابتدائی پوچھ گچھ سے معلوم ہوا ہے کہ پکڑے گئے شیر کے جسم کے اعضاء مہاراشٹر کے گڈچرولی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس ابتدائی پوچھ گچھ کے نتائج ڈبلیو سی سی بی نے مہاراشٹر کے محکمہ جنگلات کے افسران کے ساتھ شیئر کیے تھے۔ ڈبلیو سی سی بی کی معلومات کی بنیاد پر باوریا برادری سے تعلق رکھنے والے شکاری گینگ کے 10 ارکان کو گڈچرولی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے پاس سے ٹانگوں کو پکڑنے والے پھندے اور شیر کے جسم کے اعضاء بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گوہاٹی ضبطی کیس میں مطلوب مجرموں میں سے ایک شخص کو گڈچرولی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گوہاٹی اور گڈچرولی میں گرفتار مجرم سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ پتہ چلا کہ دواریکا میں ایک شخص مشرام جاکھڑ انہیں شیروں کے شکار کا حکم دیتا ہے اور چیتے جسمانی اعضاء کی غیر قانونی تجارت کو کنٹرول کرتا ہے۔ وہ نہ صرف شیروں کے غیر قانونی تجارتی سنڈیکیٹ کی سرپرستی کرتا ہے بلکہ شکاریوں، اسمگلروں سے بھاری رقم کا استحصال بھی کرتا ہے اور انہیں بلیک میل کرتا ہے۔ 31.07.2023 کو ڈبلیو سی سی بی ایس آئی ٹی کے اہلکاروں نے گڈچرولی ٹیم کے ساتھ مشتبہ افراد کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ مشرام جھاکھڑ کو 14.80 لاکھ روپئے نقد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ اس پر شیروں کے حصوں کی غیر قانونی تجارت سے منسلک ہونے کا شبہ ہے۔ تلاشی کے دوران جاکھڑ سے ایک شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس نے ڈبلیو پی ایس آئی (وائلڈ لائف پروٹیکشن سوسائٹی آف انڈیا) کے فیلڈ آفیسر کے طور پر کام کیا ہے۔ اس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے محکمہ جنگلات، این سی ٹی دہلی حکومت کے وائلڈ لائف ونگ میں کام کیا ہے۔ وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ، 1972 کی 9/39/48/49A/50/51/52 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے معزز عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھیوں کے ساتھ مزید پوچھ گچھ کے لیے اسے گڈچرولی لے جانے کے لیے دائر ٹرانزٹ ریمانڈ کے جواب میں، معزز عدالت نے اس کی عمر (81 سال) کو دیکھتے ہوئے اس کی ٹرانزٹ ضمانت منظور کر لی ہے۔ لیکن ملزم کو ہدایت کی ہے کہ وہ پوچھ تاچھ کے لئے مقررہ تاریخ اور وقت پر عدالت اور تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو۔ اس بات کا شبہ ہے کہ مجرم مشرم جاکھڑکا شیروں کا شکار کرنے والوں اور اسمگلنگ سنڈیکیٹس سے اچھی طرح سے تعلق ہے۔
مہاراشٹر کے جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ، ڈبلیو سی سی بی ایس آئی ٹی وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972 کی دفعات کے تحت شیروں کے غیر قانونی شکار اور غیر قانونی تجارتی نیٹ ورک کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) کو بھی اس معاملے میں تحقیقات کے لئے شامل کیا جائے گا۔
*************
( ش ح ۔ج ق ۔ رض (
U. No.7847
(Release ID: 1944897)
Visitor Counter : 128