جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ملک میں نصب شدہ ہوا سے توانائی کی صلاحیت 43.7 گیگاواٹ ہے، 30-2029 تک بڑھ کر 99.9 گیگاواٹ ہونے کا امکان: نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر

Posted On: 01 AUG 2023 5:53PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر نے مطلع کیا ہے کہ 30 جون 2023 تک ملک میں ہوا سے توانائی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 43,773 میگاواٹ تھی۔ مالی سال 2022-23 کے دوران ملک میں ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی کی مقدار 71,814 ملین یونٹس تھی۔ سال 2022-23 کے لیے ہوا سے توانائی پیدا کرنے والی بڑی ریاستیں آندھرا پردیش، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تمل ناڈو اور تلنگانہ تھیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ سی او پی 26 میں وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت سال 2030 تک غیر فوسل ذرائع سے 500 گیگا واٹ بجلی کی تنصیب کی صلاحیت حاصل کرنے کی سمت کام کر رہی ہے، جس میں ہوا کی توانائی کی صلاحیت بھی شامل ہے۔ سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کی ’2029-30 ورژن 2.0 کے لیے بہترین جنریشن کیپیسٹی مکس پر رپورٹ‘ کے مطابق، سال 2029-30 کے آخر تک ونڈ انرجی کی ممکنہ نصب شدہ صلاحیت 99,895 میگاواٹ ہونے کا اندازہ ہے۔

یہ معلومات نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج یکم اگست 2023 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔

 

******

ش ح۔ ش ت۔ م ر

U-NO.7840



(Release ID: 1944879) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Telugu