بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
قومی آبی گزرگاہوں پر ٹریفک میں اضافہ
Posted On:
01 AUG 2023 2:53PM by PIB Delhi
قومی آبی گزرگاہوں پر کارگو موومنٹ نے سال 22-2021 کے مقابلے میں 23-2022کے دوران مجموعی طور پر 16فیصد (تقریباً) کا اضافہ درج کیا ہے۔
اتر پردیش میں وارانسی سے ہلدیہ (این ڈبلیو-1) کے درمیان ٹریفک 22-2021 میں 10.93 ملین ٹن سے بڑھ کر 23-2022میں 13.17 ملین ٹن ہو گئی جس میں 20.52 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔
ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی ) جل مارگ وکاس پروجیکٹ (جے ایم وی پی )کو ہلدیہ – وارانسی (1390 کلومیٹر) کے درمیان قومی آبی گزرگاہ-1 (این ڈبلیو -1) کی صلاحیت میں اضافے کے لیے تخمینہ جاتی 4633.81 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ نافذکررہی ہے ۔ جے ایم وی پی کا مقصد این ڈبلیو-1کی نقل و حمل کی کارکردگی اور اعتماد کو بڑھانا ہے۔
پروجیکٹ کئی اجزاء پر مشتمل ہے جیسے وارانسی، صاحب گنج اور ہلدیہ میں ، ملٹی موڈل ٹرمینلزکی ترقی ؛ کالوگھاٹ میں انٹر موڈل ٹرمینل؛
فیئر وے ڈیولپمنٹ، نیوی گیشن سہولیات (چینل مارکنگ، ڈے/نائٹ نیویگیشنل ایڈز، ریور انفارمیشن سسٹم وغیرہ)؛ کمیونٹی جیٹیز، فرکّا میں نیا نیوی گیشن لاک، فرکّا میں موجودہ نیوی گیشنل لاک کی جدید کاری؛ فوری پونٹون اوپننگ سسٹم وغیرہ۔
یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***********
(ش ح ۔اک۔ع آ)
U -7827
(Release ID: 1944710)
Visitor Counter : 79