صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ذیابیطس کے علاج کے بارے میں اپ ڈیٹ
مرکز این ایچ ایم کے حصے کے طور پر، غیر متعدی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی-این سی ڈی) کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے
30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی عام این سی ڈی کے لیے اسکریننگ کی جاتی ہے
Posted On:
01 AUG 2023 2:22PM by PIB Delhi
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ – انڈیا ذیابیطس ( آئی سی ایم آر این آئی ڈی آئی اے بی) کے 2023 میں شائع ہونے والے مطالعہ کے مطابق، ذیابیطس کا پھیلاؤ 10.1 کروڑ ہے۔ تفصیلات درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں:
https://www.thelancet.com/journals/landia/article/PIIS2213-8587(23)00119-5/fulltext.
حکومت ہند کا صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے حصے کے طور پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو نیشنل پروگرام فار پریوینشن اینڈ کنٹرول آف نان کمیونیکیبل ڈیزیز ( این پی-این سی ڈی) کے تحت تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی تجاویز پر اور وسائل کی دستیابی سے مشروط ہے۔ ذیابیطس اس پروگرام کا ایک لازمی حصہ ہے۔ یہ پروگرام بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، انسانی وسائل کی ترقی، صحت کو فروغ دینے اور روک تھام کے لیے بیداری پیدا کرنے، جلد تشخیص، انتظام اور غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) کے علاج کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی مناسب سہولت کے حوالے سے توجہ مرکوز کرتا ہے۔ این پی-این سی ڈی کے تحت 724 ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینک، 210 ڈسٹرکٹ کارڈیک کیئر یونٹس، 326 ڈسٹرکٹ ڈے کیئر سنٹرس اور 6110 کمیونٹی ہیلتھ سنٹر این سی ڈی کلینک قائم کیے گئے ہیں۔
عام غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) یعنی ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور عام کینسر کی روک تھام، کنٹرول اور اسکریننگ کے لیے آبادی پر مبنی پہل، ملک میں این ایچ ایم کے تحت اور جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے ایک حصے کے طور پر شروع کی گئی ہے۔ اس پہل کے تحت، 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو عام این سی ڈی کی اسکریننگ کے لیے پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ ان عام این سی ڈیز کی اسکریننگ آیوشمان بھارت - ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹرز کے تحت خدمات کی فراہمی کا ایک لازمی حصہ ہے جو ذیابیطس سمیت این سی ڈی کے خطرے والے عوامل کے بارے میں بیداری پیدا کرتی ہے۔
ذیابیطس کے روک تھام کے پہلو کو جامع بنیادی حفظان صحت کی دیکھ بھال کے تحت آیوشمان بھارت ہیلتھ ویلنس سینٹر اسکیم کے ذریعے، فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر اور کمیونٹی کی سطح پر ٹارگٹڈ کمیونیکیشن کے ذریعے مضبوط کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، این پی-این سی ڈی، این ایچ ایم کے تحت ذیابیطس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے (آئی ای سی) جیسی سرگرمیوں کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے جو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ان کے پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں (پی آئی پیز) کے مطابق کی جائیں گی۔ ذیابیطس کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے اور صحت مند طرز زندگی کے فروغ کے لیے دیگر اقدامات میں ذیابیطس کا عالمی دن منانا اور کمیونٹی کی مسلسل آگاہی کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا استعمال شامل ہے۔
مزید برآں، ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعے صحت مند خورد و نوش کو فروغ دیا جاتا ہے۔ ایٹ رائٹ انیشیٹو، گھر پر محفوظ اور غذائیت سے بھرپور کھانا اور ‘آج سے تھوڑا کم’ بیداری سرگرمیاں بھی شروع کی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پائیدار طریقے سے محفوظ اور صحت مند خوراک کی طلب اور فراہمی دونوں کو فروغ دینا ہے۔ فٹ انڈیا اور کھلیو انڈیا کی تحریکیں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے ذریعہ نافذ کی جاتی ہیں، اور یوگا سے متعلق مختلف سرگرمیاں وزارت آیوش کے ذریعہ انجام دی جاتی ہیں۔
ذیابیطس کے مریض صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام میں مختلف صحت مراکز میں میں علاج کی سہولت حاصل کر رہے ہیں جن میں ضلع اسپتال، میڈیکل کالج، مرکزی ادارے جیسے ایمس، مرکزی حکومت کے اسپتال، اور نجی شعبے کے اسپتال شامل ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں علاج یا تو مفت ہے یا غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے انتہائی رعایتی ہے۔
این پی-این سی ڈی کے تحت گلوکومیٹر اور ذیابیطس کے لیے ادویات ریاستوں سے موصول ہونے والی تجاویز کے مطابق فراہم کی جاتی ہیں۔ این ایچ ایم کے فری ڈرگس سروس انیشیٹو کے تحت، غریب اور ضرورت مند لوگوں کے لیے انسولین سمیت مفت ضروری ادویات کی فراہمی کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ مزید برآں، ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر ’پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت، انسولین سمیت معیاری جنرک ادویات سب کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرائی جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م۔ ن ا۔
U- 7819
(Release ID: 1944656)
Visitor Counter : 162