بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای-بسوں کی تعیناتی

Posted On: 01 AUG 2023 2:20PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں (ایف اے ایم ای) اسکیم کی مینوفیکچرنگ اور تیزی سے اپنانے کے تحت منظور کردہ ای-بسوں کی تعیناتی کے لیے ریاست کے اعتبار سے کوئی ترجیحی ڈیڈ لائن نہیں ہے۔ البتہ، ای-بسوں کی خریداری کے لیے سبھی مخصوص شہروں / ایس ٹی یوز کو ایک ٹائم لائن کو اپنانا ہے جو بھاری صنعت کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ مورخہ 04 جون 2019 کو انٹرسٹ آف ایکسپریشن نمبر 6(09)/2019-این اے بی-II (آٹو) میں دیا گیا ہے۔

ملک میں  الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور استعمال کو فروغ دینے کی غرض سے حکومت نے فوصل ایندھن پر انحصار کو کم کرنے اور گاڑیوں سے نکلنے والے کاربن کے اخراج کے مسئلے سے نکلنے کے لیے کے مقصد کے ساتھ ہندوستان میں 2015 میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک گاڑیوں کو تیزی سے اپنانے اور مینوفیکچرنگ ایف اے ایم ای انڈیا اسکیم شروع کی تھی ۔ فی الحال، ایف اے ایم ای انڈیا اسکیم کے اے مرحلہ دوئم پانچ سال کی مدت کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ یہ پہلی اپریل 2019 سے نافذ کیا جارہا ہے۔ اور اس پر 10000 کروڑ روپئے کے کل بجٹ کی امداد کے ساتھ لاگو کیا جارہا ہے۔

اس مرحلے میں ، پبلک اور مشترکہ ٹرانسپورٹیشن کی بجلی کاری کی طرفداری کرنے پر توجہ دی گئی ہے اور اس کا مقصد سبسڈیز کے ذریعے 7090 ای بسوں، 5 لاکھ ای-3ویلر، 55 ای-4ویلر پیسنجر کارس اور 10 لاکھ ای-ٹوویلر کی امداد کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل بھی  حمایت کی گئی ہے تاکہ بجلی کی گاڑیوں کے استعمال کرنے والوں میں  بے چینی کی حد سے نمٹا جاسکے۔

اس کے علاوہ، ملک میں بجلی کی گاڑیوں کے اپنانے کے لیے حکومت کی طرف سے حسب ذیل اقدامات کئے گئے ہیں:

  1. مورخہ 12 مئی 2021 کو حکومت نے ملک میں جدید کمیسٹری سیل (اے سی سی) کی مینوفیکچرنگ کے لیے پیداوار سے جڑی ترغیبی اسکیم کو منظوری دی تھی تاکہ ملک میں بیٹری کی قیمتوں کو کم کیا جاسکے۔ بیٹری کی قیمت میں کمی کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بجلی  کی گاڑیوں کی لاگت کم ہوگی۔
  2. آٹو موبائل اور آٹو کلپرزوں کے لیے پیداوار سے جڑی ترغیبی پی ایل آئی اسکیم کے تحت بجلی کی گاڑیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جو پانچ سال کی مدت کے لیے 25938 کروڑ روپئے کے بجٹ تخمینے کے ساتھ 15 ستمبر 2021 کو منظور کی گئی تھی۔
  3.  الیکٹرک گاڑیوں جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجرس / چارجنگ اسٹیشن پر جی ایس ٹی  18 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے۔
  4. سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو  گرین لائسنس پلیٹ دی جائیں گی اور انھیں پرمٹ کی ضرورتوں سے استثنی رکھا جائے گا۔
  5. سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں پر سڑک ٹیکس میں چھوٹ دی جائے جو بدلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی ابتدائی لاگت کم کرنے میں مدد دیں گی۔

*************

( ش ح ۔ ح  ا ۔ را (

U. No.7821


(Release ID: 1944651) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Telugu