صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارمز سے متعلق  اپ ڈیٹ


آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم ) کے تحت الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ (ای ایچ آر) معیارات کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کی معلومات کے باہمی تعاون کو آسان بنانا ہے

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے ڈیجیٹل ہیلتھ ایپلی کیشنز کے انعقاد کو کنٹرول کرنے کے لیے کئی رہنما خطوط اور نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں جو اے بی ڈی ایم  ایکو سسٹم کے ساتھ مربوط ہیں

Posted On: 01 AUG 2023 2:17PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ملک کے مربوط ڈیجیٹل ہیلتھ انفراسٹرکچر کو سپورٹ کرنے اور شہریوں کے لیے طولانی الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ (ای ایچ آر) بنانے کے لیے ضروری اہم بنیاد  کو تیار کرنا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے ڈیٹا کے معیارات کو فروغ دینے کے لیے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ (ای ایچ آر) کے معیارات کو نوٹیفائی کیا ہے جو کہ مختلف ہیلتھ آئی ٹی نظاموں میں صحت کی دیکھ بھال کی معلومات کے باہمی تعاون کو آسان بنا سکتے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے ) نے ڈیجیٹل ہیلتھ ایپلی کیشنز کے انعقاد کو کنٹرول کرنے کے لیے کئی رہنما خطوط اور نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں جو اے بی ڈی ایم ایکو سسٹم کے ساتھ مربوط ہیں۔ ان میں ہیلتھ ڈیٹا مینجمنٹ پالیسی، ڈیٹا پرائیویسی پالیسی اور اے ایم پی ؛ اے بی ڈی ایم  ہیلتھ ریکارڈز (پی ایچ آر) موبائل ایپ پرائیویسی پالیسی  شامل ہیں جو ڈیٹا کی رازداری اور تحفظ کے لیے کم از کم معیارات کا تعین کرتی ہے۔

این ایچ اے نے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر ایپلی کیشنز کی تصدیق کے لیے پالیسیوں اور طریقہ کار کی بھی وضاحت کی ہے جو اے بی ڈی ایم  ایکو سسٹم کا حصہ ہیں۔ سینڈ باکس کے ماحول کے ذریعے، ملک بھر میں ڈیجیٹل ہیلتھ ایپلی کیشن کے وسیع تر استعمال میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایپلی کیشنز کی توثیق اور اے بی ڈی ایم  فریم ورک کے اندر مربوط کی جاتی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

***********

(ش ح ۔اک  ۔ع آ)

U -7816


(Release ID: 1944641) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Telugu