سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر  - این آئی ایس سی پی آر نے  ‘‘ یوگافار وسودھیوکٹم بکم ’’ کے بارے میں  این آئی ایس سی پی آر  - سواستک لیکچر کا اہتمام کیا


ایس –ویاسا یونیورسٹی  کے چانسلر پدم شری ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر  نے کلیدی خطبہ دیا

Posted On: 01 AUG 2023 11:17AM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر –سائنسی مواصلات اور پالیسی تحقیق کے  قومی انسٹی ٹیوٹ   ( این آئی ایس سی پی آر ) نے اپنی سواستک (سائنسی  طورپر تصدیق شدہ   سماجی روایات کا علم   ) ڈویژن   کے تحت  ایک لیکچرکا اہتمام کیا۔سواستک  سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر  کے تعاون سے   پی ایم او کی  نگرانی میں چلائی جانے والی ایک  پہل ہے۔این آئی ایس سی  پی آر  -سواستک  لیکچرسیریز   کا یہ چوتھا سیشن تھا۔ یہ لیکچر‘‘یوگافار وسودھیوکٹم بکم’’ کے موضوع  پر مرکوز تھا۔

این آئی ایس سی  پی آر –سواستک  لیکچر سیشن   ایک شاندار موقع تھا،جس میں  ممتاز اسکالرز  ، محققین ،  یوگا پریکٹشنر ز   اور اس کے شائقین شرکاءکا امتزاج دیکھا گیا، جو  یوگا کے جامع فلسفے  اور ایک عالمی خاندان کے نظریہ کوفروغ  دینے میں  اس کی موزونیت کا پتہ لگانے کے لئے یکجا ہوئے۔سی ایس آئی آ ر –این آئی ایس سی پی آر  کے چیف سائنسداں  جناب حسن جاوید خان   نے  استقبالیہ خطبہ دیا اور   دماغوں کو  روشن کرنے  والے  آئندہ سیشنز  کے لئے ماحول تیار کرتے ہوئے  سواستک کا معلومات سے بھرپور تعارف  پیش  کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XCNW.png

اس موقع کی خصوصیات میں   ایس –ویاسا  یونیورسٹی بنگلورو کے چانسلر  پدم شری ڈاکٹر  ایچ آر ناگیندر کا متاثر کن کلیدی خطبہ  شامل ہے۔ یوگا کے بارے میں ڈاکٹر ناگیندر کے وسیع  علم   اور مہارت نے   سامعین کو  مسحور  کردیا ۔ انہوں نے  ‘وسودھیوکٹم بکم’ کے تصور  کو حقیقت  کا جامہ  پہنانے اور نوع  انسانی کو متحد کرنے میں   یوگا کی  زبردست طاقت  کے بارے میں  بہترین انداز میں  خطبہ دیا۔ ان کے خطبے میں   یوگا کوذاتی اور اجتماعی فلاح وبہبود کے لئے   اپنی زندگی میں شامل کرنے  کے لئے سامعین کو تحریک دی ۔ پروگرام کا اختتام   سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر  کی پرنسپل سائنسداں  ڈاکٹر چارو لتا کے ذریعہ  پیش کی گئی شکریہ کی تحریک کےساتھ ہوا۔

ہمیں  وراثت میں جوعلم ملا ہے ، اس  پر  فخر کا احساس  اور اعتماد پیداکرنے کے لئے   بیدار  ی  پیدا کرنا  اور عوام   کو شواہد  پر مبنی   روایتی طریقوں   / علم  سے روشناس کرانا   انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ سی ایس آئی آر  -این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر  پروفیسر رنجنا اگروال  کی رہنمائی میں  ممتاز ماہرین کی   ایک اسٹرئیرنگ  کمیٹی ، جو کہ  سی ایس آئی آر  -این آئی ایس سی پی آر کے سائنسدانوں  کی ایک ٹیم ہے، نے  قومی  پہل‘  سواستک’- سائنسی  طورپر تصدیق شدہ سماجی روایات کا علم   (سائنٹی فکلی  ویلیڈیٹیڈ سوسائٹل  ٹریڈیشنل نالج  ) کا آغاز کیا۔ اس پہل کے ایک حصے کے طورپر سائنسی  طوپر تصدیق شدہ ہندوستانی روایتی علم  کے بارے میں   آسان بنایا گیا تخَلیقی مواد     انگریز ی اور مختلف ہندوستانی زبانوں میں   ڈجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ   سبھی کے لئے فراہم کرایا جارہا ہے۔  اب تک  انگریزی میں     اور  17 ہندوستانی زبانوں میں9  روایتی علم کے حلقوں میں   ایسی  37 اسٹوریز    شائع کی گئی ہیں۔سواستک کے بارے میں معلومات   تمام مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارموں  پر   @NIScPR_SVASTIK  کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہیں۔

*************

ش ح۔اگ ۔ رم

U-7806



(Release ID: 1944586) Visitor Counter : 108


Read this release in: Telugu , English , Hindi