وزارت دفاع
ای این سی نے وائس ایڈ مرل بسو اجیت داس گپتا کے سبکدوش ہونے پر وداعی تقریب کا انعقاد کیا
Posted On:
31 JUL 2023 7:36PM by PIB Delhi
بحریہ کی مشرقی کمان ( ای این سی ) نے 31 جولائی 2023 کو پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وائی ایس ایم ، وی ایس ایم فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (ایف او سی ان سی ) ای این سی وائس ایڈ مرل بسواجیت داس گپتا کے سبکدوش ہونے پر نیول بیس وشاکھا پٹنم میں منعقدہ ایک شاندار رسمی پریڈ میں انہیں الوداع کہا۔ایڈ مرل نے رسمی گارڈ کا معائنہ کیا اور بحریہ کی پلٹنوں اور کمان کے ڈی ایس سی اہلکاروں کا جائزہ لیا۔ اس تقریب میں آبی جہازوں ، آبدوزوں اور اداروں کے تمام فلیگ آفیسرز اور کمانڈنگ آفیسرز نے شرکت کی ۔ اس کے بعد روایتی ‘پُلنگ آؤٹ ’ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
وائس ایڈ مرل بسواجیت داس گپتا ، ملک اور بحریہ کی شاندار خدمات کے 38سے زیادہ سال مکمل کرنے پر بحریہ کی خدمات سے سبکدوش ہوئے ۔ ای این سی میں ان کی 20 ماہ کی مدت کار کے دوران اس کمان میں بہت زیادہ سرگرمی دیکھی گئی کیونکہ اس مدت میں ایسٹرن پیسیفک سے افریقہ کے مشرقی ساحل پر پانی کے جہاز ، آبدوز اور طیارے تعینات کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ای این سی میں آپ کاویری کے دوران سوڈان میں پھنسے ہوئے ہندوستانی باشندوں کو نکالنے جیسے اہم ایچ اے ڈی آر آپریشنز انجام دئے اور آپ کرونا کے ایک حصے کے طورپر سمندری طوفان موچا کے بعد میانما کے لئے انسانی امداد اور آفات میں راحت (ایچ اے ڈی آر ) فراہم کرائی ۔اس کمان نے کثیر جہتی میری ٹائم انٹرنیشنل مشق - ملان 2022 ، پریزیڈینٹس فلیٹ ریویو 22 اور نیوی ڈے آپ ڈیمو 2022 جیسی اہم تقریبات کا انعقاد کیا ، جن میں صدر جمہوریہ ہند کی موجودگی بھی دیکھی گئی ۔انہوں نے بحریہ کی مشرقی کمان میں مجموعی طور پر زندگی کے معیار میں اضافہ کرنے کے مقصد سے بنیادی ڈھانچے کے کئی پروجیکٹ سرگرمی کے ساتھ چلائے ۔ ان کی مدت کا ر میں وشاکھا پٹنم میں سی ہیرئیر میوزیم اور کولکتہ میں ٹی یو میوزیم کا قیام بھی عمل میں آیا۔
*************
ش ح۔اگ ۔ رم
U-7800
(Release ID: 1944556)
Visitor Counter : 112