زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

وزیرمملکت (زراعت ) محترمہ شوبھا کرندلاجے  اور مولدووا  کے نائب وزیراعظم اور  زراعت اور خوراک کی صنعتو ں  کے وزیر جناب ولادی میربولیا کی ملاقات 


دونوں  وزراء نے زراعت کے شعبے میں تعاون  کے لئے ایک مفاہمت نامہ شروع کرنے پر اتفاق کیا

Posted On: 31 JUL 2023 7:08PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے  اور مولدووا  کے نائب وزیر اعظم اور زراعت اور خوراک کی صنعتوں کے وزیر جناب ولادی میر بولیا  کے درمیان آج کرشی بھون نئی دلی میں  ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

مولدووا  کے نائب وزیر اعظم اور ان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے محترمہ شوبھا کرندلاجے نے  ہندوستان اور مولدووا کے درمیان  تقریباََ  31 برس  کے قریبی اوردوستانہ سفارتی تعلقات  کا ذکر کیا۔ انہوں نے نئی دلی میں  مولدوون ریزیڈینٹ مشن  کھولے جانے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے  حکومت ہند کی تجویز  پر  اقوام متحدہ کے ذریعہ سال 2023 کو موٹے اناج   کا بین الاقوامی سال (آئی وائی او ایم ) قرار دئے جانے کا بھی ذکر کیا اور  صحت کے ساتھ ساتھ ماحول کے لئے  موٹے اناج کے فائدوں  پر روشنی ڈالی ۔

دونوں وزراء نے زراعتی اشیائے صارفین کی دوطرفہ تجارت   میں اضافہ کرنے  اور معلومات اور ٹکنالوجی کے تبادلے کے ذریعہ  دو طرفہ زراعتی تعاون  کو مضبوط کرنے کے امکانات پر زور دیا۔

جناب ولادی میر بولیا نے  دنیا کی پانچویں سب  سے بڑی معیشت بننے اور   ہندوستان کی جی -20 صدارت   کے لئے ہندوستان کو مبارکبادپیش کی ۔انہوں نے زراعت کے شعبے میں  دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لئے  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانےکی تجویز پیش کی ،جس سے دونوں  ممالک کے درمیان تعاون کے لئے ایک ادارہ جاتی میکانزم  تیار ہوگا۔

جناب بولیا نے  ہندوستان کو  بناسپتی تیلوں  کی برآمدات  اور  ہندوستان سے   فرٹیلائزر س اور کیڑے مار دواؤں کی درآمدات    میں  مولدووا کی دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے  سال 2027 میں  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  رکنیت کے لئے  ہندوستان کو  مولدووا کی   حمایت  کا اظہار کیا اور بتایا کہ  مولدووا    ، ای یو کا رکن  بننے  کے لئے ایک امیدوار ہے اور ای یو کے   معیارات  پر عمل کرتا ہے اور اسی وجہ سے  ان کی مصنوعات   استعمال کے لئے محفو  ظ ہیں۔ انہوں نے  ایک طر ز زندگی کے طورپر  وائن اور سیب   پیدا کرنے  پیدا کرنے کی مولدووا کی ثقافت  کا ذکر کیا اور   ہندوستان کو  ان  کی  پیداوار   برآمد کرنے میں  مولدووا کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

ہندوستان کی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزیر مملکت  محترمہ شوبھا کرندلاجے   نے  ایک مفاہمت  نامے پر دستخط کئے جانے کی تجویز سے اتفاق کیا اور   یہ تجویز  پیش کی کہ ہندوستان جلد ہی  ان کے ساتھ مفاہمت نامے  کا ایک مسودہ شئیر کرے گا۔  انہوں نے  مولدووا سے درخواست کی کہ وہ ٹکنالوجی کے تبادلے کے سلسلے میں تعاون کے لئے   تجویز  بھیجیں  ۔مولدووا کے وزیر نے محترمہ شوبھا کرندلاجے کو  مولدووا کی دورہ کرنے کی دعوت کی۔

 

*************

 

ش ح۔اگ ۔ رم

U-7799



(Release ID: 1944549) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Telugu