ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

گرین انڈیا مشن

Posted On: 31 JUL 2023 5:43PM by PIB Delhi

گرین انڈیا کے لئے قومی مشن (جی آئی ایم)، آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق قومی ایکشن پلان کے تحت آٹھ مشنوں میں سے ایک ہے۔ مشن کے تحت جنگلات/درختوں کے احاطہ میں اضافہ اور موجودہ جنگلات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جنگلات اور غیر جنگلاتی اراضی سے متعلق 10 ملین ہیکٹر کرنے کا ہدف ہے۔ ریاستوں کی طرف سے پیش کردہ تناظر کے منصوبوں کی بنیاد پر اور فنڈز کی دستیابی کے مطابق، اب تک سترہ ریاستیں، یعنی آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میزورم، اڈیشہ، پنجاب، سکم، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، اتر پردیش اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقےجموں و کشمیر کو جی آئی ایم کے تحت لیا گیا ہے۔

ریاستوں کو ان کے نقطہ نظر کے منصوبے اور جی آئی ایم کے رہنما خطوط کے مطابق تیار کردہ آپریشنز کے سالانہ پلان کی جانچ کے بعد، جی آئی ایم کے تحت فنڈنگ کرنےکے لیے غور کیا جاتا ہے۔ ریاست تلنگانہ نے ابھی تک جی آئی ایم کے تحت اپنا پرسپیکٹیو پلان اور سالانہ پلان آف آپریشنز پیش نہیں کیا ہے اور اس وجہ سے جی آئی ایم کے تحت ریاست کو کوئی فنڈز مختص نہیں کیے گئے ہیں۔ ڈیولپمنٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفس (ڈی ایم ای او)، حکومت ہند کے نیتی آیوگ، نے 21-2020 میں، اسکیم کے اندر مطابقت، تاثیر، کارکردگی، پائیداری، اثرات اور جیسے مساوات جیسے پہلوؤں پر، گرین انڈیا کے لیے قومی مشن کا جائزہ لیا ہےاور اسکیم کو جاری رکھنے کی مزید سفارش کی ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

*****

U.No.7782

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1944472) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Telugu