ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
حیاتیاتی تنوع ہیریٹیج سائٹس میں پائیدار سیاحت
Posted On:
31 JUL 2023 5:45PM by PIB Delhi
اوڈیشہ سرکار نے تین بایو ڈائیورسٹی ہیریٹیج سائٹس (بی ایچ ایس) کو نوٹیفائی کیا ہے یعنی بولانگیر اور بارگڑھ ضلع میں انداسارو ہلز، ضلع کندھمال، مہندرگیری ہلز، گجپتی ضلع اور گندھامردن ہلز۔
کمیونٹی پر مبنی ماحولیاتی سیاحت، جنگلات پر انحصار کرنے والی کمیونٹیز کے لیے ذریعہ معاش کا متبادل ذریعہ ہے۔ آس پاس کی کمیونٹیز، ماحولیاتی سیاحت کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ان کی روزی روٹی کےوسائل کو بڑھانے کے لیے ان کے درمیان فوائد بانٹ دیے جاتے ہیں۔
اوڈیشہ سرکار کی طرف سے منداسارو پہاڑیوں اور گندھامردن پہاڑی میں ایک نیچر کیمپ تیار کیا گیا ہے۔ ان ماحولیاتی سیاحتی مقامات میں آبی جھرنوں ، واچ ٹاور کے دوروں ، سائیکلنگ، چلڈرن پارک، شجرکاری، ڈائننگ ہال، نیچر واک، ٹریکنگ، پرندوں کے نظارے اور ہری شنکر اور نرسنگ ناتھ کے زیارت گاہوں کی سیر سمیت مختلف سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔
نیچر کیمپس کے انتظام کے لیے، دیہاتوں میں حیاتی ترقیا تی کمیٹیاں، وانا سنرکشیانہ سمیتیاں اورحیاتیاتی سیاحت کےگروپس بنائے گئے ہیں۔ ایکو ٹورازم گروپ کے 16 ممبران منڈاسارو ویلی نیچر کیمپ میں مصروف ہیں جبکہ 06 ایکو ٹورازم گروپ کے ممبران نرسنگ ناتھ نیچر کیمپ میں مصروف ہیں۔ مقامی لوگوں کو ایکو گائیڈ کے طور پر بھی تربیت دی گئی ہے جو ان کے لیے متبادل ذریعہ معاش پیدا کرتی ہے۔ مختلف سرگرمیوں کے سلسلے میں ان کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے، انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹریول مینجمنٹ کے ذریعے تربیتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، تاکہ مہمان نوازی، ہاؤس کیپنگ، صفائی ستھرائی، مواصلات کی مہارت، کھانے پینے کے پکوان ، صلاحیت سازی اور چیک ان اور چیک آؤٹ پروٹوکول نیز نمائش کے بارے میں تربیت فراہم کی جا سکے۔
اوڈیشہ بائیو ڈائیورسٹی بورڈ کو ایکو ڈیولپمنٹ کمیٹیوں، وانا سنرکشیانہ کمیٹیوں، ایکو ٹورازم گروپ کے ممبران کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ نایاب اور خطرے سے دوچار انواع نباتات اور حیوانات کی شناخت کے لیے ایکو گائیڈ تیار کیے جا سکیں، مقامی انواع کے تحفظ کے لیے اور اس علاقے میں ماحولیاتی سیاحوں کی بہتر آگاہی کے لیے پگڈنڈیوں اور ٹریکنگ کے راستوں کو منظم کیا جا سکے۔
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
*****
U.No.7781
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1944465)
Visitor Counter : 119