مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی اور سی-ڈی او ٹی نے ٹیلی مواصلات میں تکنیکی اور ادارہ جاتی تعاون کا طریقہ کار قائم کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 31 JUL 2023 5:26PM by PIB Delhi

ہندوستان کی ٹیلی مواصلات ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے آئی) اور سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈی او ٹی) نے آج یہاں ایک ’’مفاہمت نامہ(ایم او یو)‘‘ پر دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامے پر ڈی جی (ٹرائی سی ایس آر) جناب انیل کمار بھاردواج، اور رجسٹرار، سی-ڈاٹ جناب راجیو کمار نے سیکریٹری ڈاٹ، سیکریٹری ٹرائی، سی ای او سی ڈاٹ اور ٹی آر اے آئی اور سی-ڈی او ٹی کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں دستخط کیے ہیں۔

ٹرائی کے مطالعہ اور تحقیقی کے مرکز ٹرائی سی ایس آر کو ٹرائی میں ہی ایک ادارے کے طور پر قائم کیا گیا تھا تاکہ ٹیلی کام اور براڈکاسٹنگ کے شعبوں میں تکنیکی مطالعات کو تصور، ہم آہنگ اور فعال کیا جا سکے۔ اس کا وژن کراس سیکٹر کے اقدامات کو ہم آہنگ کرکے اور علم کے اشتراک میں سہولت فراہم کرکے ہندوستان کی ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو فعال بنانا ہے۔ ٹرائی سی ایس آر اور سی- ڈی او ٹی نے آج دستخط کیے گئے مفاہمت نامہ کے ذریعے تعاون کیا ہے اور فریقین اس کی ترقی میں تعاون کرنے کے مقصد کے ساتھ ٹیلی مواصلاتی کمیونیکیشن کے شعبے میں تکنیکی اور ادارہ جاتی تعاون کا ایک طریقہ کار قائم کرنے کے مقصد سے مشترکہ اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں۔ ایک متحد وژن کے ساتھ، اسکا مقصد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے امکانات کو تلاش کرنا ہے۔ یہ مفاہمت نامہ، تعاون اور علم کے تبادلے کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، ایسے ماحول کو فروغ دیتا ہے جو ریگولیٹری طریقوں، ریگولیٹری گیپ اسٹڈیز، اور اہم بصیرت کے پھیلاؤ پر تحقیق کو فروغ دیتا ہے۔

ٹرائی کےچیئرپرسن ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا، نے اس پرمسرت موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ باضابطہ شراکت داری کا یہ آغاز، ہمیں نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کو سمجھنے کے سفر کا آغاز کرنے کی طاقت دے گا۔ شراکت داری کا مقصد ضابطہ جاتی طریقوں پر تحقیق کے لیے تعاون کو فروغ دینا اور دونوں کے درمیاں میں پائے جانے والے فرق کو ختم کرنا ہے۔ ہم علم کو بانٹنے اور صلاحیت بڑھانے کے لیے تکنیکی اجلاس، سیمینارز اور کانفرنسوں کا انعقاد کریں گے۔ ان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے اندر موجود صلاحیت بہت زیادہ ہے اور ذمہ داری اور دور اندیشی کے احساس کے ساتھ ہی ہم یہ کوشش کررہےہیں۔ اپنے وسائل، علم اور مہارت کو ہم آہنگ کرکے، ہم ان ٹیکنالوجیوں کی تبدیلی کی طاقت کو سمجھنے اور ریگولیٹری اور پالیسی کے خلا کو دور کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ڈی او ٹی کےسکریٹری جناب کے راجارمن نے اس مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کے لیے ٹرائی اورسی-ڈی او ٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ تعاون پالیسی تحقیق، ریگولیٹری مطالعوں اور ٹیلی کام اور براڈکاسٹنگ کے شعبوں میں آنے والی ٹیکنالوجیوں کے علم کی ترسیل میں نئے افق کھولے گا۔ اس سے ہندوستان کو پالیسی پر مبنی جدت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ سکریٹری ڈی او ٹی نے مشورہ دیا کہ ٹی آر اے آئی کو پالیسی تحقیق کے لیے ماہرین تعلیم کو گرانٹ دینے کے امکان کا جائزہ لینا چاہیے۔

*****

U.No.7780

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1944458) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Telugu