محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چبچہ مزدوروں کی بازیابی

Posted On: 31 JUL 2023 5:38PM by PIB Delhi

 بچہ و نوعمر مزدوری (روک تھام اور ضبط) [سی اے ایل پی آر] ایکٹ، 14 کے تحت کسی بھی پیشے اور عمل میں 14 سال سے کم عمر کے بچوں اور خطرناک پیشوں اور کام میں 18 سے 1986 سال کی عمر کے نوعمروں کے کام یا ملازمت پر مکمل پابندی ہے۔ اس ایکٹ میں قانون کی خلاف ورزی پر آجروں کو سخت سزا دینے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور جرم کو قابل سماعت جرم قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈبیورو کی ایک اشاعت "کرائم ان انڈیا" کے مطابق، کیلنڈر سال 2017 سے 2021 کے دوران ملک میں بچہ و نوعمر مزدوری (روک تھام اور ضبط) ایکٹ، 1986 کے تحت درج معاملوں کی تعداد کو منسلک کیا گیا ہے۔

حکومت چائلڈ لیبر کے خاتمے اور ان کی بازیابی کے لیے کثیر جہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کے لیے اس نے جامع اقدامات اٹھائے ہیں جن میں قانون سازی کے اقدامات ، بازیابی کی حکمت عملی ، مفت تعلیم کا حق اور عام سماجی و اقتصادی ترقی شامل ہیں۔ وزارت محنت و روزگار نے بچہ و نوعمر مزدوری (روک تھام اور ضبط) قواعد، 1988 تیار کیے ہیں۔ قواعد میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ضلع مجسٹریٹ کی سربراہی میں ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (ڈی این او) اور ٹاسک فورس کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ایکٹ کی دفعات کو مناسب طریقے سے نافذ کیا جائے۔ اس نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اٹھائے جانے والے ایکشن پوائنٹس کی گنتی کرتے ہوئے ماڈل اسٹیٹ ایکشن پلان بھی تیار کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزارت محنت و روزگار نیشنل چائلڈ لیبر پروجیکٹ (این سی ایل پی) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے تاکہ بچائے گئے چائلڈ لیبر کو برج ایجوکیشن فراہم کی جا سکے۔ اس اسکیم کو اب 01.04.2021 سے ساگر شکشا ابھیان (ایس ایس اے) اسکیم میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ضمیمہ

بچہ و نوعمر مزدوری (روک تھام اور ضبط) ایکٹ، 1986 کے تحت درج معاملوں کی تعداد، سال وار:

نمبر شمار

سال

درج مقدمات کی تعداد

1

2017

 

462

2

2018

 

464

3

2019

 

772

4

2020

 

476

5

2021

 

613

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ماخذ: بھارت میں جرائم، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو۔

مرکزی وزیر مملکت برائے محنت و روزگار جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7791

 


(Release ID: 1944449) Visitor Counter : 69


Read this release in: English