کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 تمل ناڈو میں بجلی یونٹس کے لیے کوئلے کی فراہمی

Posted On: 31 JUL 2023 4:35PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بتایا کہ  کوئلہ کی وزارت کو تمل ناڈو کے بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کے لیے 72000 ایم ٹی کوئلے کی روزانہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمل ناڈو حکومت کے حوالہ جات موصول ہوئے ہیں اور سپلائی کی صورتحال سے تمل ناڈو حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے۔ مالی سال 24-2023 کے دوران، ٹی اے این جی ای ڈی سی او کے 4.65 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) کی پرو ریٹیڈ سالانہ معاہدہ شدہ مقدار (24-2023 کی پہلی سہ ماہی) کے مقابلے، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے97 فیصد کی تشکیل کے ساتھ  4.5 ایم ایم ٹی کوئلہ فراہم کیا ہے۔ اس کے علاوہ سنگرینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) بھی ٹی اے این جی ای ڈی سی او کو مفاہمت نامہ (ایم او یو) کے تحت کوئلہ فراہم کر رہی ہے۔

بجلی کے شعبے  کو کوئلے کی فراہمی  کے  مسئلے  کو حل کرنے کے لیے، بجلی کی وزارتوں، وزارت کوئلہ، وزارت ریلوے، سینٹرل الیکٹری سٹی اتھارٹی (سی ای اے)، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور سنگارینی کولیریز کمپنی  لمیٹیڈ (ایس سی سی ایل) کے نمائندوں پر مشتمل ایک بین وزارتی ذیلی گروپ   تھرمل پاور پلانٹس کو کوئلے کی سپلائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ پاور پلانٹس میں کوئلے کے ذخیرے کی نازک صورتحال کو کم کرنے سمیت بجلی کے شعبے  سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف کام کاج سے متعلق    فیصلہ کرنے کے لیے باقاعدگی سے اجلاس کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کوئلے کی  فراہمی  میں اضافہ   اور بجلی کی پیداوار  کی گنجائش میں اضافہ کی نگرانی کے لیے ایک بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی) تشکیل دی گئی ہے جس میں  ریلوے بورڈ کے چیئرمین ، کوئلے کی وزارت کے سیکریٹری،  ماحولیات کی وزارت، جنگلات اور آب و ہوا کی  تبدیلی اور  بجلی کی وزارت  کے سکریٹری شامل ہیں۔نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت  میں سکریٹری اور  سی ای اے کے صدر کو خصوصی مدعو ئین کے طور پر  انتخاب کیا جاتا ہے جیسا کہ اور جب آئی ایم سی  کی ضرورت ہوتی ہے۔

************

ش ح۔ ع ح   ۔ م  ص

 (U: 7777 )


(Release ID: 1944403) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Tamil , Telugu