وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سنگیت ناٹک اکیڈمی نے ملک کے  روایتی  آرٹ  کی شکلوں کو فروغ دینے اور پھیلانے کے لیے کئی اہم سرگرمیاں شروع کیں

Posted On: 31 JUL 2023 4:35PM by PIB Delhi

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی  نیز ثقافت اور  سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ سنگیت ناٹک اکیڈمی رتن (فیلو) 1952 سے نوازا جاتا ہے۔ یہ  قومی بنیاد پر اعلیٰ ترین معیار کی علامت ہے، اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ ترتیب کے مستقل انفرادی کام اور تدریس اور اسکالرشپ کے ذریعے ان فنون کی مشق اور تعریف میں شراکت کو تسلیم کرتا ہے۔ اکیڈمی رتن (فیلو) ، اکیڈمی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 12(vi) کے تحت موجودہ آئینی شق کے مطابق دیا جاتا ہے۔ قواعد وضوابط کے مطابق سنگیت ناٹک ا کیڈمی کی جنرل کونسل کے کم از کم تین – چوتھائی ارکان کی اکثریت سے  موجودہ اور ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے۔

موسیقی، رقص اور ڈرامے کے شعبے میں نمایاں قابلیت کے حامل فنکاروں یا ایسے افراد کو فیلوشپ دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اسکالرشپ، تحقیق یا اکیڈمی کے فیلو کے طور پر اصل شراکت کے ذریعے موسیقی، رقص اور ڈرامے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیےہوں۔ ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے انتخابات کے لیے سفارش کی گئی ہو اور  فیلوز کی کل تعداد 40 ہے۔

سنگیت ناٹک اکیڈمی اپنی جزوی اکائیوں کے ذریعے امپھال میں جواہر لال نہرو منی پور ڈانس اکیڈمی (جے این ایم ڈی اے) اور دہلی میں کتھک کیندر بالترتیب منی پوری اور کتھک رقص  کی مختلف  اقسام کوسکھاتا ہے۔ کتھک کیندرووکل میوزک اور پکھاوج کی تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔

  جزوی اکائیوں کے علاوہ اکیڈمی کے پاس اس وقت پانچ مراکز ہیں جو ہندوستان کے روایتی پرفارمنگ آرٹس کے تحفظ اور فروغ کے لیے وقف ہیں۔  کیرالہ کے قدیم سنسکرت تھیٹر کے تحفظ اور فروغ کے لیے  کوٹیاٹم  کیندر ،ترواننت پورم، کوٹیاٹم ۔آسام کی ستریہ روایات کی تربیت اور فروغ کے لیے ستریہ کیندر، گوہاٹی۔ شمال مشرقی ہندوستان کی روایتی اور لوک پرفارمنگ آرٹ کی روایات کے تحفظ کے لیے شمال مشرقی سینٹر، گوہاٹی ۔ شمال مشرق میں تہوار اور فیلڈ دستاویزات کے لیے شمال مشرقی ڈاکومنٹیشن سینٹر، اگرتلہ  اورشمال مشرقی ہندوستان کے چھاؤ رقص کی تربیت اور فروغ کے لیے چھاؤ کیندر،چندن کیاری۔

اکیڈمی کا آرکائیو، جس میں آڈیو-ویڈیو ٹیپس، تصاویر اور فلمیں شامل ہیں، ملک کے سب سے بڑے آرکائیو میں سے ایک ہے اور پرفارمنگ آرٹس میں تحقیق کے لیے بڑے پیمانے پر کافی اہم تصورکیا جاتا ہے۔

قومی، علاقائی اور نچلی سطح پر منعقد کیے جانے والے مختلف تقریبات، سرگرمیوں اور فیسٹول کے ذریعے اکیڈمی ملک کے روایتی فن کو فروغ  دیتی ہے اور اسے پھیلاتی ہے۔

 

وزارت ثقافت کی ایک اسکیم’’ہندوستان کے مالامال ثقافتی ورثے اور متنوع ثقافتی روایات کے تحفظ کی اسکیم‘‘کے تحت  ہندوستان کے مالامال ثقافتی ورثے کو مضبوط بنانے، تحفظ فراہم کرنے، محفوظ کرنے اور فروغ دینے کے لیےطلباء، فنکاروں، اداکاروں، پریکٹیشنرزکے ذریعے  ورکشاپس، دستاویزات اور ڈیٹا بیس  میں مدد کیلئے تربیتی پروگرام جیسی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

(U: 7774)


(Release ID: 1944384) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Telugu , Kannada