ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیات اور موسمیاتی وزراء کی میٹنگ چنئی میں اختتام پذیر ہوئی جس میں جی 20 کے وزراء ایک پائیدار اور لچکدار مستقبل بنانے کے اپنے عزم میں متحد نظر آئے: جناب بھوپیندر یادو


جی 20 ممبران نے آب و ہوا اور ماحولیات سے متعلق اہم مسائل کو حل کرنے میں ہندوستان کی قیادت اور سخت محنت کو سراہا

جی 20 ممبران نے ایک تاریخی اقدام میں  'پائیدار اور با صلاحیت سمندری معیشت سے متعلق چنئی کے اعلیٰ سطحی اصولوں' کے نتائج پر مبنی دستاویز کو اپنایا

جی 20 کے رکن اور مہمان ممالک کے 41 وزراء سمیت 225 مندوبین نے جی 20 ماحولیات اور موسمیاتی وزراء کے اجلاس میں شرکت کی

Posted On: 28 JUL 2023 6:04PM by PIB Delhi

چوتھی اور آخری ماحولیات اور آب و ہوا کی پائیداری کے ورکنگ گروپ اور ماحولیات اور آب و ہوا کے وزراء کی میٹنگ آج چنئی میں اہم بات چیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں ایک پائیدار اور با صلاحیت سمندری معیشت کے لیے چنئی کے اعلیٰ سطحی اصولوں کو متفقہ طور پر اپنایا گیا۔ یہ دستاویز لیڈروں کو براءے غور پیش کی جائے گی تاکہ اسے  جی 20 نئی دہلی لیڈرز ڈیکلریشن 2023 میں شامل كیا جائے۔

وزارتی اجلاس میں جس کی نمائندگی عزت مآب وزیر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی جناب بھوپیندر یادو نے کی، دیگر ممالک کے 41 وزراء یا ان کے نائبین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماحولیات اور آب و ہوا کے ٹریک زمین اور حیاتیاتی تنوع، سمندری معیشت، واٹر ریسورس مینجمنٹ اور سرکلر اکانومی کے تحت ترجیحی شعبوں کے ارد گرد مرکوز اہم کامیابیوں اور اہم نکات پر روشنی ڈالی گئیں:

اجلاس میں جی 20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک اور یو این ای پی، یو این ایف سی سی، كوپ 28 اور یو این سی سی ڈی سمیت 23 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور نمائندوں کی نمائندگی کرنے والے 225 سے زائد مندوبین فعال مصروفیت کے ساتھ شریك تھے۔ بات چیت آب و ہوا اور ماحولیات سے متعلق اُن اہم چیلنجوں کے گرد گھومتی رہی جو انتہائی عالمی اہمیت کے حامل ہیں۔

چوتھے ای سی ایس ڈبلیو جی اور ماحولیات و موسمیاتی وزراء کے اجلاس میں شریک مندوبین اور وزراء کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی 20 ممالک کے ساتھ مل کر آب و ہوا اور ماحولیاتی چیلنجوں سے مکمل طور پر نمٹنے کے لیے واسودھائیو کٹمبکم کے حقیقی جذبے كے ساتھ  یعنی ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل كے رُخ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

ای سی ایس ڈبلیو جی کے تحت ترجیحی شعبوں میں کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے گاندھی نگر امپلیمینٹیشن روڈ میپ اور گاندھی نگر انفارمیشن پلیٹ فارم کے ذریعے جنگل کی آگ اور کان کنی سے متاثر ہونے والے ترجیحی مناظر کو بحال کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔علاوہ ازیں انہوں نے بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس کے حالیہ آغاز کے دوران جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے لگن کی بھی ستائش كی۔ انہوں نے ماحولیات کے لیے طرز زندگی: مشن لائیف ای کی اہمیت پر روشنی ڈالی- یہ تحریک  ماحولیاتی تحفظ کے لیے انفرادی اور اجتماعی اقدام کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کے اُن اقدامات پر مزید زور دیا جو لوگوں کی شراکت سے چل رہے ہیں۔ کمیونٹی کی شرکت کی  مثال دیتے ہوئے انہوں نے "مشن امرت سروور" کا ذکر کیا جو پانی کے تحفظ کا ایک منفرد اقدام ہے۔ اس میں 63 ہزار سے زیادہ آبی ذخائر تعمیر کیے گئے ہیں۔جناب بھوپیندر یادو کے افتتاحی خطاب میں وزیر اعظم کے پیغام كی گونج تھی۔

انہوں نے اعلیٰ سطحی اصولوں کو اپنانے پر ای سی ایس ڈبلیو جی کی تعریف کی۔ کوششوں کے تئیں شکریہ ادا کیا اور ماحولیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی کے پیچیدہ اور باہم مربوط چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقوام کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کی جس سے ایک پائیدار اور لچکدار مستقبل کے لیے ایک متحد نقطہ نظر کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے منفرد چیلنجوں اور صلاحیتوں کے باوجود موسمیاتی عمل اور ماحولیاتی پائیداری کے تئیں غیرمتزلزل عزم ظاہر کرنے پر ہر ملک کا شکریہ ادا کیا۔

وزارتی اجلاس کے دوران رہنماؤں نے پانی کے انتظام، کان کنی سے متاثرہ علاقے اور جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقے میں كام، پائیدار اور لچکدار سمندری معیشت کی طرف منتقلی کو تیز کرنے كے عمل اور اسٹیل سیکٹر میں سرکلر اکانومی پر معلومات كے تبادلے، توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری اور سرکلر بائیو اکانومی جیسے اہم موضوعات پر تکنیکی دستاویزات میں بہترین طریقے سامنے لانے کی کوششوں کے لیے ہندوستان کی صدارت کا شکریہ ادا کیا۔

جی 20 ماحولیات اور موسمیاتی استحکام ورکنگ گروپ کی کوششوں کی کامیابی ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جی 20 ممالک کے اجتماعی ارادے اور عزم کا ثبوت ہے۔ ہندوستان کی صدارت کی میعاد كی تكمیل كے ساتھ  نتیجہ خیز تعاون کا یہ سلسلہ زیادہ پائیدار اور خوشحال دنیا کی طرف عالمی کوششوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتا رہے گا۔

*******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:774



(Release ID: 1944202) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi