سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیداری اور ذہنیت کی تبدیلی اسٹارٹ اپ اور ہنر کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ہنر، جدت طرازی اور تحقیق اور ترقی ہر اُس نئے اقدام کے محور ہیں جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے پچھلے نو برسوں میں كئے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

'ویسٹ ٹو ویلتھ' کے اصول پر مبنی سرکلر اکانومی کا بائیو اکانومی محرک ہوگا کیونکہ ہندوستان کا مقصد 2070 تک مُضر اخراج سے پاك ہونا ہے۔

Posted On: 28 JUL 2023 5:05PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج 28 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں کہا کہ بیداری اور ذہنیت کی تبدیلی اسٹارٹ اپ اور ہنر کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ناگزیرہے۔

وزیر موصوف "عالمی اور پیٹرو کیمیکل مینوفیکچرنگ ہبس" سمٹ 2023 سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہنر، جدت طرازی اور تحقیق اور ترقی ہر اُس نئے اقدام کے محور ہیں جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے پچھلے نو برسوں میں كئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم بدقسمتی سے ہماری ذہنیت اسی رفتار سے ترقی نہیں کر رہی ہے کہ ہم خود کو مستقبل کے ہنر سے لیس کر سکیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی خود ہمیشہ نئے آئیڈیاز کے ساتھ آگے آرہے ہیں اور جدت طرازی کے لیے ان کی بڑی ذہانت ہے۔

وزیر اعظم مودی کے یوم آزادی کے ہر خطاب پر ٹیکنالوجی سے چلنے والے، ہنر سے چلنے والے یا اختراع سے چلنے والے اعلانات کی نشان دہی ہوتی ہے۔

2014 میں سوچھتا كے خیال نے بہتر صحت کی دیکھ بھال کی اور ایک اندازے کے مطابق 13.5 کروڑ لوگوں کوغربت كی لكیر سے باہر نکالا۔ اگلے سال ڈیجیٹل انڈیا پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کے بعد 2021 اور 2022 میں گگن یان۔ ڈیپ سی مشن دو بار موضوع رہا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت صنعت، اکیڈمی اور صنعت کاروں کے درمیان اختراعات اور پنپنے کے لیے ہم آہنگی پیدا کرنے کے حق میں ہے۔

انہوں نے كہا كہ فروتنی کے بغیر میں کہوں گا كہ پچھلے نو برسوں میں موجودہ حکومت کی طرف سے سازگار نقطہ نظر فراہم کیا گیا ہے۔ آپ کو تجربہ کرنے کی آزادی حاصل ہے، نئے اقدامات کرنے کی آزادی ہے اور جب تک آپ حکام کو قائل کر سکتے ہیں تب تک ایسے ریمارکس  کی بھی آپ کو آزادی ہے جو ممنوعہ رہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر نے ماضی کے کچھ ممنوعات کو ختم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک چیلنج ہے كہ برسوں سے کنڈیشنڈ ذہن اور ذہنیت کو کس طرح ہنر مند بنایا جائے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے صنعت کو ترقی دینے کے لیے صحیح ماحولیاتی نظام بنایا ہے۔ 2014 میں صرف 50 بائیو ٹیک اسٹارٹ اپس سے آج ہمارے پاس 6,000 بائیو ٹیک اسٹارٹ اپس ہیں۔ اروما ایگری ٹیك كی نئی صنعتوں میں 3,000 نوجوان ہیں جن میں سے شاید ہی کوئی گریجویٹ ہو لیکن ان کے پاس ایسی مہارتیں ہیں جو ان كی جداگانہ شناخت ہیں۔

اس ماحولیاتی نظام میں ہر کوئی اسٹیک ہولڈر ہے۔ حکومت کو سانے آنا ہوگا اور ایک پائیدار معیشت اور اسٹارٹ اپس کے لیے صنعت کو ترقی دینے میں مدد کرنا ہوگی۔ ہمیں صنعت کو انڈسٹری چیمبرز کے ساتھ  مساوی شراکت دار بنانا ہے۔ ہمیں مستقبل کے لیے ایک جامع وژن کی ضرورت ہے جس میں معاشرہ اور شہری حصہ لے سکتے ہیں۔

******

ش ح۔رف۔س ا

U.No:7742


(Release ID: 1944196)
Read this release in: English , Hindi , Marathi