الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی این ایس ای، آئی آئی ایس سی اور ایل اے ایم ریسرچ کے مابین مفاہمتی عرضداشت کا باہم تبادلہ عمل میں آیا

Posted On: 29 JUL 2023 7:14PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی) نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) ، بنگلورو میں واقع سینٹر فار نینو سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی این ایس ای) اور ایل اے ایم ریسرچ انڈیا کے مابین آج گاندھی نگر میں جاری سیمی کون انڈیا میں مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کے باہم تبادلے کا اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-07-29at19.37.3738FJ.jpeg

یہ اشتراک، جس کا آغاز وزارت کے ذریعہ کیا گیا، آئی آئی ایس سی کے سی ای این ایس ای  کی تعلیمی عمدگی اور ایل اے ایم ریسرچ، جو کہ اختراعی ویفر فیبریکیشن آلات کا مشہور سپلائر ہے،  کی عالمی مہارت کو یکجا کرتا ہے۔

ایل اے ایم ریسرچ کا اولوالعزم ہدف آئندہ 10 برسوں میں بھارت میں نینو فیبریکیشن میں 60000 مضبوط افرادی قوت تیار کرنے کے لیے سیمی ورس سالیوشن کو بروئے کار لانا ہے۔

اس تعاون کا بنیادی مقصد بھارتی یونیوسٹیوں کے لیے مشترکہ طور پر اپنی مرضی کے مطابق کورس کو تیار کرنا ہے، جو سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن ٹکنالوجی کی تعلیم  کے لیے وقف ہو۔ یہ ایل اے ایم ریسرچ کے جدید ترین سیمی ورس سالیوشنز ورچووَل فیبریکیشن سافٹ ویئر، سیمیولیٹر 3ڈی کو بروئے کار لائے گا۔

آئی آئی ایس سی اور ایل اے ایم ریسرچ باہمی تعاون سے پائلٹ کورس کے نصاب کے لیے فریم ورک تیار کریں گے۔ پہلا مرحلہ دسمبر 2023 تک مکمل ہونے کی توقع ہے، دوسرے مرحلے کے جون 2023 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

یہ اعلان ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر، ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب الکیش کما ر شرما، ایس ای ایم آئی کے صدر جناب اجیت منوچا اور حکومت اور صنعتوں کے سینئر افسران کی موجودگی میں کیا گیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7724


(Release ID: 1944052) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi