وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس کھنجر ٹرنکومالی پہنچا

Posted On: 29 JUL 2023 6:29PM by PIB Delhi

بھارتی بحری جہاز کھنجر، جسے جنوبی آئی او آر میں تعینات کیا گیا تھا، آپریشنل ٹرن اراؤنڈ کے لیے سری لنکا کے ٹرنکومالی پہنچ گیا ہے۔ سری لنکا بحریہ کی جانب سے جہاز کا روایتی طور پر استقبال کیا گیا۔

بحری جہاز کے دورے کے دوران، دونوں بحری افواج مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گی جن میں منصوبہ بندی سے متعلق تبادلہ خیال، باہمی مفادات پر مبنی موضوعات پر پیشہ وارانہ چیزوں کا تبادلہ، کھیل کود کے مقابلے اور  سری لنکا کی بحریہ اور میری ٹائم اکیڈمی کے زیرتربیت افراد کے ذریعہ بحری جہاز کھنجر کی سواری شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد بھارتی بحریہ اور سری لنکائی بحریہ کے درمیان قریبی تعلقات اور باہم مل جل کر کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

آئی این ایس کھنجر اندرونِ ملک ڈیزائن اور تیار کیا گیا کھرکی کلاس میزائل کارویٹیز کا چوتھا بحری جہاز ہے۔ جی آر ایس ای، کولکاتا کے ذریعہ تیار کردہ یہ بحری جہاز جدید اسلحہ جات اور سینسر نظام سے لیس ہے۔ یہ جہاز بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا ایک حصہ ہے اور اس کی کمان کمانڈر این وی ایس پی کمار نے سنبھال رکھی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)INSKHANJARARRIVESATTRINCOMALEE0GXO.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)INSKHANJARARRIVESATTRINCOMALEE9TPS.jpeg

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7723


(Release ID: 1944047) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi