وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور حکومتیں معاشرے کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں: جے پور میں سی 20 انڈیا سمٹ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ كا اظہار خیال


"دنیا کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے مربوط حل مطلوب"

Posted On: 29 JUL 2023 5:32PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سماج کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سول سوسائٹی آرگنائزیشنز (سی ایس او) اور حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا ہے۔ وہ 29 جولائی 2023 کو راجستھان  كے جے پور میں سول 20 (سی 20) انڈیا چوٹی كانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سی 20 جسے 2013 میں باضابطہ جی 20 انگیجمنٹ گروپ کے طور پر شروع کیا گیا تھا سول سوسائٹی کی تنظیموں کو سرکاری جی 20 کے ذریعے اٹھائے جانے والے مسائل پر غیر سرکاری نقطہ نظر کو سامنے لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ یہ انہیں دنیا پر اثر انداز ہونے والے بنیادی اور مشترکہ خدشات پر غور کرنے اور سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک مجلس فراہم کرتا ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ کا خیال تھا کہ مجموعی ترقی کے نشانے كو پار کرنے کے لیے سول سوسائٹی کی تنظیموں اور روایتی سرکاری ڈھانچے کے فوائد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ حکومتی ادارے جہاں زیادہ سخت اور ادارہ جاتی ہیں اور اقدامات وسیع طور پر کافی اکثریت کے خیالات کی نمائندگی کرتے ہیں، وہیں سول سوسائٹی کی تنظیمیں کے ڈھانچے اپنے اندر بہاو ركھتے ہیں جو معاشرے میں نئے آئیڈیاز اور طرز عمل کے لیے زیادہ گنجائش فراہم کرتے ہیں۔

جدید ریاستی ڈھانچے میں حکومتیں نئے اور غیر تجربہ شدہ خیالات پر جلد بازی میں کام نہیں کر سکتی ہیں، لیکن سول سوسائٹی کی تنظیموں کے پاس کافی گنجائش ہے کیونکہ وہ نیچے سے اوپر کے نقطہ نظر میں کام کرتی ہیں اور ہمیشہ بدلتے ہوئے زمینی حقائق کی طرف زیادہ جوابدہ ہوتی ہیں۔سول سوسائٹی کی تنظیمیں حکومتوں کے لیے طاقت بڑھانے والے کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔

مختلف سی 20 گروپ مختلف دائروں میں کام کر رہے ہیں جن میں مربوط مجموعی صحت، تعلیم اور ڈیجیٹل تبدیلی، صنفی مساوات سے لے کر ٹیکنالوجی، سیکورٹی اور شفافیت تک شامل ہیں۔ وزیر دفاع نے زور دے كر كہا  کہ یہ گروپ آج کے سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی چیلنجوں کے تمام جہتوں میں سرکاری پالیسیوں اور پروگراموں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے ایسی کئی مثالیں پیش کیں جن میں حکومت اور سول سوسائٹی دونوں نے انسانی فلاح و بہبود کو بڑھانے میں ایک تکمیلی کردار ادا کیا۔ حکومت کے بہت سے تاریخی اقدامات جیسے سوچھ بھارت ابھیان، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ابھیان وغیرہ سے معاشرے میں اہم تبدیلی اور رویوں میں تبدیلیاں آئی ہیں اور یہ مختلف سول سوسائٹی کی تنظیمیں کی طرف سے کی جانے والی سخت کوششوں سے ممكن ہو سكا ہے۔ وسیع تر سطح پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ فعال جمہوریت کے لیے ایک مضبوط اور روشن خیال سول سوسائٹی ضروری ہے۔

وزیر دفاع نے اس حقیقت کی یاد دہانی كرائی کہ 1999 میں تشکیل پانے والے جی 20 کو 2008 کے عالمی اقتصادی اور مالیاتی بحران کے تناظر میں سربراہان مملکت یا حکومت کی سطح پر اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا كہ اگرچہ اس کے دائرہ کار میں پائیدار ترقی، صحت، توانائی، ماحولیات سے لے کر انسداد بدعنوانی تک کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرنے کے لیے نمایاں طور پر توسیع ہوئی ہے لیکن اسے بنیادی طور پر بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے ایک اہم فورم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ معیشت پر جی 20 کی توجہ اقتصادی ترقی، معیار زندگی کی بہتری، معیار زندگی وغیرہ پر محیط ہے۔

وزیر دفاع  نے نشاندہی کی کہ  جی 20 ایک سخت ضابطوں والی مجلس ہے جبكہ  سی 20 مكمل تناظر میں كئی سول سوسائٹی کی تنظیموں کی نمائندگی کرتا ہے۔ سی 20 فورم کا لچکدار، جامع نقطہ نظر جی 20 سے تحریك پاتا ہے اور دے سکتا ہے۔ اس سے عالمی سطح پر پالیسیوں اور پروگراموں کے ڈیزائن اور نفاذ میں مزید بہتری آئے گی۔ اس طرح، سی 20 اور جی 20 کی سطحوں پر، ایک علامتی تعلق موجود ہے جس کے ذریعے ایک مثبت رائے کا طریقہ کار قائم کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے اس رشتے کو پائیدار بنیادوں پر پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے دنیا کو درپیش ایک جیسے اور باہم مربوط مسائل کے مربوط حل پر زور دیا اور كہا كہ ہمیں درپیش خطرات اور مواقع کا پیمانہ بہت زیادہ ہے۔ ہمارے سامنے کاموں کی وسعت کا تقاضا ہے کہ ہم سب، حکومتیں سول سوسائٹی كی تنظیمیں، جی 20، سی 20 اور باقی سب ایک بہتر دنیا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کریں۔

ہندوستان کی جی 20 صدارت کے موضوع  'واسودھائیوا کٹمبکم' کو بھی مس كرتے ہوئے جس کا وسیع تر ترجمہ 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' ہے۔

وزیر دفاع  نے کہا کہ یہ دنیا بھر کے لوگوں کو سماجی و اقتصادی نظام کی تشکیل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ 'واسودھائیو کٹمبکم' ہمارے قدیم سنسکرت متن مہا اپنشد سے ماخوذ ہے اور یہ ہمارے ارد گرد کی تمام مخلوقات کے لیے محبت اور احترام کی توثیق کرتا ہے۔ ہندوستان میں نسل، مذہب وغیرہ کی بنیاد پر کوئی 'غیر' نہیں ہے۔ ہم نے کبھی دوسرے کو اپنے سے الگ نہیں دیکھا اور ہم نے پوری دنیا کو اپنے خاندان کے طور پر قبول کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس موقع پر سی 20 کی سربراہ صنعت، سركاری صنعت كی وزیر ماتا امرتا نند مائی، دیوستھان راجستھان محترمہ شکنتلا راوت اور رکن پارلیمنٹ جے پور سٹی جناب رام چرن بوہرا بھی موجود تھے۔

*******

U.No:7721

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1944044) Visitor Counter : 229


Read this release in: English , Hindi , Tamil