قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی علاقوں میں قانونی  بیداری  کے لیے مہم

Posted On: 28 JUL 2023 5:12PM by PIB Delhi

نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی ( این اے ایل ایس اے )  نے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر 2 اکتوبر سے 14 نومبر ، 2021 ء تک چھ ہفتے کی قانونی  بیداری اور   عوام تک رسائی  کی مہم  شروع کی  تھی تاکہ ملک کے ہر گاؤں/شہری علاقے میں قانونی خدمات کی اتھارٹیوں کی رسائی کے  ساتھ ساتھ مفت قانونی خدمات کی دستیابی کے بارے میں  بیداری  پھیلائی جا سکے۔

    مذکورہ مہم کے دوران کی جانے والی اہم سرگرمیوں میں گھر گھر  جاکر بیداری پیدا کرنا ، قانونی  بیداری پروگراموں کا انعقاد ، موبائل وین  اور قانونی امداد کے کلینکس کے ذریعے  بیداری پیدا کرنا شامل ہے ۔ ان اہم سرگرمیوں کے علاوہ، قانونی خدمات کی اتھارٹیوں نے خواتین اور بچوں کے لیے مخصوص قانونی بیداری  پروگرام ، کھوئے گئے بچوں یا جن بچوں کے والدین  کووڈ کی وجہ سے فوت ہو گئے ہیں ، اُن کے لیے پروگرام ،  ریاستی اور ضلع سطح پر نمائشوں کا اہتمام  ، قانون کی یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے کورٹ  مقابلوں کا انعقاد وغیرہ شامل ہے  ۔ اس مدت کے دوران 1623 قانونی خدمات کے بڑے کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ، جن سے 75.64 لاکھ لوگوں نے فائدہ اٹھایا ۔

اس کے علاوہ ، قانونی بیداری اور آؤٹ ریچ  اور ’’ حق ہمارا بھی توہے @ 75 ‘‘ جیسے ملک گیر سطح پر قانونی بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ ان پروگراموں کا انعقاد  31 اکتوبر ، 2022 ء سے 13 نومبر ، 2022 ء تک کیا گیا تاکہ  اہل استفادہ کنندگان کے لیے  قانونی استحقاق کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے  اور جیلوں میں قید افراد اور بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں کو  آزادی کے 75ویں سال کی یاد منانے کے لیے بنیادی قانونی مدد فراہم کی جا سکے ۔

اس کے علاوہ  ،  انصاف کا محکمہ  دِشا اسکیم  ( انصاف تک جامع رسائی کے لیے اختراعی حل تیار کرنا )  اسکیم چلا رہا ہے ، جس کے تحت  قانونی خواندگی اور قانونی  بیداری پروگرام  چلائے جاتے ہیں ،  جن  کے ذریعے مختلف قومی/مقامی قوانین، حقوق، فرائض اور   شکایات کے ازالے وغیرہ  کے بارے میں بیداری کے لیے ورک شاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے اور  وسیع البنیاد سماجی – قانونی معاملات کا احاطہ کرنے والی ماہانہ ویبینار مہموں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ 2021  ء سے  18 ویبیناروں کا انعقاد ورچوئل طور پر کیا گیا ہے ، جن کے لیے سی ایس سی  ای گوو اور دیگر وزارتوں / محکموں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں  ( سی ایس اوز ) نے مدد فراہم کی ہے ۔  اب ان ویبیناروں میں گھریلو تشدد سے خواتین کا تحفظ ایکٹ، 2005، بچوں کے حقوق، بنیادی فرائض، قبل از  حمل اور قبل از پیدائش  تشخیصی تکنیک (جنسی انتخاب کی ممانعت) ایکٹ، 1994 اور کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنا (روک تھام، ممانعت اور ازالہ )  ، 2013،  بھارت میں صنفی انصاف، قانون سے متصادم بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ،  بھارت میں انسانوں کی  اسمگلنگ، صارفین کا تحفظ، زیر سماعت قیدیوں ،   مخنثوں کے حقوق  ، معذوری  سے متعلق حقوق  ، بزرگ شہریوں کے حقوق ،   بچہ مزدوری اور  تیزاب  کے حملوں سے بچ جانے والوں کی باز آباد کاری جیسے موضوعات کو شامل کیا گیا ہے ۔ یہ ویبینار  مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے 4.2 لاکھ سے زیادہ شرکاء تک پہنچے ہیں۔

              ریاست مہاراشٹر اور کیرالہ میں چلائی جانے والی اس طرح کی مہموں کی مقام کے لحاظ سے تعداد  کا ریکاڈ این اے ایل ایس اے  کے ذریعہ   نہیں  رکھا گیا ہے۔ تاہم مذکورہ مہم کے دوران مہاراشٹر کے 14400 گاؤں اور کیرالہ کے 733 گاؤں کا تین یا اس سے زیادہ  مرتبہ دورہ کیا گیا اور مہاراشٹرا میں 37 قانونی خدمات میگا کیمپوں  اور کیرالہ میں 92 قانونی خدمات میگا کیمپ منعقد کیے گئے  ، جن  سے بالترتیب326796 اور 8763 لوگ مستفید ہوئے۔ اس طرح کی خصوصی مہمات کو تیز کرنے کے بارے میں غور و خوض کے بارے میں  یہ بتایا گیا ہے کہ ریاستی قانونی خدمات کے اتھارٹیاں اپنے طور پر اس طرح کی مہمات کو آزادانہ طور پر منعقد کر سکتی ہیں۔  سردست ملک بھر میں کوئی خصوصی مہم چلانے کی ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔

دِشا  اسکیم کے تحت، ریاست مہاراشٹر میں، چھ لاء کالجوں نے پرو بونو کلب تشکیل دیے ہیں  ، جن میں قانون کے طالب علم حصہ لیتے ہیں اور گاؤں میں قانونی بیداری کی سرگرمیوں کا  انعقاد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یشونت راؤ چوان اکیڈمی آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن  (یشادا ) ،  اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ  آف رورل ڈیولپمنٹ ( ایس آئی آر ڈی ) ، پونے دِشا اسکیم کے تحت نافذ کرنے والی ایجنسیوں میں سے ایک ہے ، جو  نندر  بار، گڑھ چرولی، عثمان آباد اور واشِم  کے چار  امنگوں والے اضلاع میں قانونی بیداری کے پروگرام چلا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں، پروگرام   کے ذریعے  ، ان  امنگوں والے اضلاع کی 100 گرام پنچایتوں میں 500 رضاکاروں کو "ودھی دوت" کے طور پر تربیت دی  گئی ہے۔ یہ ودھی دوت کمیونٹی کی سطح پر قانونی بیداری  پیدا کریں گے۔ ریاست کیرلا میں، ایک لاء کالج نے پرو بونو کلب تشکیل دیا ہے اور لا ء کالج کی طرف سے گود لیے گئے گاؤوں میں قانونی بیداری کی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔

یہ   معلومات قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.  7707


(Release ID: 1943915)
Read this release in: English , Tamil