قانون اور انصاف کی وزارت

نیائے وکاس پورٹل

Posted On: 28 JUL 2023 5:13PM by PIB Delhi

اسرو کے نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر کی تکنیکی مدد سے عدالتی ہالوں اور رہائشی اكائیوں اور 3 نئے اجزاء وکلاء کے ہال، ٹوائلٹ کمپلیکس اور ڈیجیٹل کمپیوٹر روم کی پیش رفت اور تکمیل سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے نیائے وکاس آن لائن مانیٹرنگ سسٹم تیار کیا گیا ہے۔ نیائے وکاس ویب پورٹل کے ذریعے آن لائن نگرانی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے تعمیراتی پروجیكٹوں کی نگرانی کے واسطے "نیائے وکاس" کے نام سے ایک ویب پورٹل اور موبائل ایپ تیار کی گئی ہے۔ اسے 2018 میں شروع کیا گیا تھا۔

ریاستی حکومتوں نے ہر پروجیکٹ کے لیے ریاستی سطح پر نوڈل افسران اور سرویئرز اور ماڈریٹرز نامزد کیے ہیں تاکہ وہ جاری اور مکمل ہونے والے پروجیکٹوں سے متعلق ڈیٹا/معلومات درج کریں اور اپ لوڈ کریں۔ نیائے وکاس موبائل ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے پروجیکٹوں کی جیو ٹیگنگ سے عدالتی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بہتر نگرانی میں مدد ملی ہے۔ ریاستوں میں صارفین ویب پورٹل کے ذریعے ڈیٹا داخل کرتے ہیں اور جیو ٹیگنگ کے ساتھ موبائل ایپ کے ذریعے تصویریں اپ لوڈ کرتے ہیں۔ بہتر كردہ خصوصیات کے ساتھ "نیائے وکاس ورژن 2.0" اپریل 2020 میں شروع کیا گیا ہے۔ اپریل 2020 سے سرگرم عمل موبائل ایپ کا نیا ورژن صارف كے لیے زیادہ سازگار ہے جو آئی او ایس فون کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ سسٹم پر بھی چلتا ہے۔ یہ موبائل ایپلیکیشن طول و عرض کے حساب سے دور دراز مقامات پر جیو ٹیگنگ اور تصاویر اپ لوڈ کرنے لے لیے اسٹیٹ سرویئر استعمال کر رہے ہیں۔ یہ كام مقامی ٹیکنالوجی کے ذریعے كیا جاتا ہے۔ پورٹل میں ڈیٹا کے تجزیہ اور متصور تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس پورٹل کا ڈیش بورڈ ضلع اور ماتحت عدلیہ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لیے مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کے تحت پروجیکٹوں کی فیزیكل اور مالیاتی پیش رفت کا ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔ 30.06.2023 تک، 7,410 کورٹ ہالز (مکمل، زیر تعمیر اور مجوزہ) اور 7,287 رہائشی اكائیوں (مکمل، زیر تعمیر اور مجوزہ) کی تفصیلات پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

محکمے کے ذریعہ دو مرکزی اسپانسر شدہ اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں۔ یہ عدلیہ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لیے مرکزی اعانت شدہ اسکیم اور سریع الحركت خصوصی عدالتوں کے قیام کی اسکیم  ہیں جو ریاست تمل ناڈو تک بھی پھیلی ہوئی ہے۔

یہ اطلاع  قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم كی۔

******

U.No:7686

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1943800) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Tamil