قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی بینچوں کی تشکیل

Posted On: 28 JUL 2023 5:14PM by PIB Delhi

آئین کے آرٹیکل 145(1)(بی) کے مطابق جسے اس کی شق (2) کے ساتھ پڑھا جائے،سپریم کورٹ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپیلوں اور اپیلوں سے متعلق دیگر معاملات کی سماعت کے لیے اپنے طریقہ کار کو منظم کرنے کے لیے ضابطے بنائے۔ عدالت اس نوع کے مقاصد کے لیے نشست كرنے والے ججوں کی کم از کم تعداد طے کرنے كا بھی اختیار ركھتا ہے۔

سپریم کورٹ نے ماضی میں اور اپنے فیصلوں کے مطابق مختلف موضوعات سے جڑے مقدمات کو نمٹانے کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دیے ہیں۔ چونکہ یہ معاملہ بنیادی طور پر عدالت کے دائرہ کار میں آتا ہے اس لئے حکومت مذکورہ عدالت میں خصوصی بنچوں کی تشکیل میں کوئی کردار نہیں ركھتی۔

سپریم کورٹ کی طرف سے خصوصی بینچوں کی تشکیل کے بارے میں فراہم کردہ معلومات کے مطابق نومبر 2022 سے ہندوستان کے معزز چیف جسٹس نے چھ خصوصی بینچ تشکیل دیئے ہیں۔ اس طرح کے خصوصی بینچوں کی نشست ہر بدھ اور جمعرات کو ہوتی ہے جو "باقاعدہ سماعت کے ایم" کے طور پر نامزد ہیں۔ یہ بنچ درج ذیل امور انجام دیتے ہیں:

(i) ڈیتھ ریفرنس کیسیز اور فوجداری كے معاملات؛

(ii) زمین کے حصول اور حصول کے معاملات؛

(iii) معاوضے کے معاملات اور صارفین کے تحفظ سے متعلق معاملات

(iv) بالواسطہ ٹیکس کے معاملات اور ثالثی کے معاملات

(v) سروس کے معاملات اور

(vi) براہ راست ٹیکس کے معاملات۔

یہ اطلاع قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم كی۔

*****

U.No:7685

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1943799) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Punjabi , Tamil