خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 پوشن بھی پڑھائی بھی کے تحت تربیت

Posted On: 28 JUL 2023 6:02PM by PIB Delhi

پوشن بھی پڑھائی بھی ( پی بی پی بی ) بھارت کو  نئی قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی ) 2020 کے ساتھ مربوط  آنگن واڑی مراکز میں دنیا کے سب سے بڑے، عالمگیر، اعلیٰ معیار کے پری اسکول نیٹ ورک کو تیار کرنے میں بھارت کی مدد کرنے والا ایک اہم ای سی سی ای  پروگرام ہے۔ پروگرام کے تحت بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم اور ڈو – اِٹ – یور سیلف ( ڈی آئی وائی ) کے استعمال کے ذریعے اچھے تغذیہ بخش غذاؤں کی پریکٹس اور آنگن واڑی مراکز میں مقامی طور پر دستیاب آموزش کے کھلونوں کے استعمال کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ۔  تمام 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے ویژن کے حصے کے طور پر دیسی کھلونوں/لوک کہانیوں کے تبادلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جوڑے بنائے گئے ہیں ۔ تدریس  و آموزش کے مواد کی تشکیل کے  ایک حصے کے طور پر ڈی آئی وائی کھلونوں کے کٹس کی تخلیق پر تمام ریاستوں کے ساتھ تفصیلی رہنما خطوط کا اشتراک کیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ ، این آئی پی سی سی ڈی  نے کھلونوں پر مرکوز تدریس اور سیکھنے کے مواد کو یکجا  کیا ہے اور ڈیجیٹل بنایا ہے۔

پی بی پی بی کوئی الگ اسکیم نہیں ہے بلکہ مشن پوشن 2.0 کے تحت آنگن واڑی خدمات کے ای سی سی ای کے تحت ایک پروگرام کا جزو ہے۔ پروگرام کے لیے کوئی الگ بجٹ نہیں ہے کیونکہ یہ مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے لیے مختص مجموعی بجٹ کا حصہ ہے۔

پی بی پی بی کے نفاذ میں آئی سی ڈی ایس کے کارکنوں کے لیے صلاحیت سازی کی تربیت کا انعقاد شامل ہے۔ تربیتی پروگرام کے مقاصد میں شامل ہیں ، (i) پہلے 1000 دن اور 3-6 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ای سی سی ای  کی خاطر ابتدائی محرک کو فروغ دینا ، ( (ii آنگن واڑی ورکرز کے لیے ای سی سی ای کو سمجھنا، (iii) ترقیاتی ڈومینز پر زور دینا (سماجی-جذباتی- اخلاقی، جسمانی اور حرکی ، علمی وغیرہ اور ابتدائی خواندگی اور عدد شناسی (ایف ایل این ) کی ترقی، اور (iv) آنگن واڑی ورکروں  کی تغذیہ سے متعلق معلومات کو بہتر بنانا ۔

تربیتی پروگراموں کو دو سطحی ماڈل کے ذریعے منعقد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اے ڈبلیو سی کی سطح تک تمام مصروف عملہ کو این آئی پی سی سی ڈی  کے ذریعے 3 روزہ تربیتی پروگرام میں شامل کیا جا سکے۔ تاہم، ابتدائی طور پر، تربیتی مواد اور نفاذ کے ماڈل کو جانچنے کے لیے، ایک پائلٹ ٹریننگ پروگرام ملک بھر کے 10 اضلاع یعنی دھوبری-آسام، مدھوبنی-بہار، بستر-چھتیس گڑھ، مغربی سنگھ بھوم-جھارکھنڈ، کوپل-کرناٹک، شیوپور-مدھیہ پردیش، گڑھ چرولی-مہاراشٹر، دھول پور-راجستھان، عادل آباد-تلنگانہ، اور بدایوں -اتر پردیش کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

مشن پوشن 2.0 کے تحت خدمات کی فراہمی کی نگرانی اور عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہم آہنگی اہم جزو ہے۔ اس کی سہولت کے لیے، ضلع سطح پر، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کمیٹی کا طریقۂ کار ہے ، جس میں ڈی ایم/ڈی سی بطور چیئرپرسن ہوں گے اور صحت، تعلیم، پنچایتی راج، دیہی ترقی وغیرہ جیسے محکموں کے تمام افسران بھی شامل ہوں گے۔  اسی طرح ، ریاستی سطح پر ، ریاست  کے چیف سکریٹری کی سربراہی میں ریاستی سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی کام کرتی ہے ۔ یہ ادارہ جاتی میکانزم اسکیم کے نتائج اور فراہمی کی نگرانی کے لیے موجود ہیں۔  اس کے علاوہ ، یکم مارچ ، 2021ء کو مقررہ کردہ پیمانوں پر حقیقی وقت کے قریب رہتے ہوئے مشن پوشن 2.0 کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے ایک آئی ٹی ایپلی کیشن (پوشن ٹریکر) متعارف کرائی گئی تھی ۔ پوشن ٹریکر کے تحت ٹیکنالوجی کو پہلے سے ہی بچوں میں نشو و نما کی کمی ، ذہنی کمزوری  اور معیاری وزن میں کمی   اور خدمات کی حتمی ترسیل ، جس میں تغذیہ اور یومیہ سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کی  نشو و نما شامل ہے ، کا پتہ لگایا جاتا ہے ۔

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ  اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U.No. 7689


(Release ID: 1943785)
Read this release in: Punjabi , English