بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں میں ڈریجنگ (بندرگاہوں کی تہہ میں جمع مٹی اور کیچڑ کی مشین سے صفائی)کے لیے فنڈز

Posted On: 28 JUL 2023 3:16PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  ساگرمالا بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی اہم مرکزی سیکٹر اسکیم ہے،  جو ملک میں بندر گاہ  پر مبنی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔ ساگرمالا اسکیم کے تحت، وزارت ریاستی حکومتوں کو بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں، ساحلی برتھ پروجیکٹوں بشمول ڈریجنگ (بندرگاہوں کی تہہ میں جمع مٹی اور کیچڑ کی مشین سے صفائی)، سڑک اور ریل پروجیکٹس، فش ہاربرز، ہنر مندی کی ترقی کے پروجیکٹس، ساحلی کمیونٹی کی ترقی، کروز ٹرمینل اور پروجیکٹ جیسے  آر او- پیکس فیری خدمات وغیرہ کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ بڑی بندرگاہوں (غیر اہم بندرگاہوں) کے علاوہ دیگر بندرگاہیں، متعلقہ ریاستی حکومت کے انتظامی کنٹرول میں ہیں۔ ضروری دستاویزات کے ساتھ ریاستی حکومت سے موصول ہونے والی درخواست کی بنیاد پر، ساگرمالا اسکیم کے تحت پروجیکٹوں کو ساگرمالا فنڈنگ کے رہنما خطوط اور پروجیکٹوں کی تشخیص اور منظوری کے بارے میں وزارت خزانہ کی ہدایات کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔ فی الحال ساگر مالا اسکیم کے تحت بی پور بندرگاہ پر بنیادی ڈھانچے کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی تجویز نہیں ہے۔

ساگرمالا اسکیم کے تحت ڈریجنگ کے لیے منظور شدہ فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ  ایک  میں منسلک ہیں۔

کیرالہ کی حکومت نے مطلع کیا ہے کہ بی پور  بندر گاہ میں 340 میٹر لمبی گھاٹ ہے۔ بندرگاہ کو 3 فکسڈ کرینیں، 5 موبائل کرینیں، 1 کنٹینر ہینڈلنگ کرین، 2 ریچ اسٹیکرز اور 3 ٹگس ہموار شپنگ آپریشنز کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ حکومت کیرالہ نے مزید مسافروں اور کارگو کو سنبھالنے کے لیے بی پور بندر گاہ  کو مزید ترقی دینے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں بڑے جہازوں کی برتھنگ کے لیے کیپٹل ڈریجنگ، موجودہ گھاٹ کی لمبائی میں اضافہ، گو ڈاون اور کارگو ہینڈلنگ کی سہولت اور کنکٹی ویٹی کی تعمیر کے لیے زمین کا حصول شامل ہے۔

ضمیمہ I

ساگر مالا اسکیم کے تحت ڈریجنگ کے لیے منظور شدہ فنڈز کی تفصیلات

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

عمل درآمد کرنے والی ایجنسی

 ریاست

پروجیکٹ کی قیمت (روپے کروڑ میں)

منظور شدہ فنڈز (روپے کروڑ میں)

1

داخلی راستے کے شمالی اور جنوبی دونوں طرف بریک واٹر کی تعمیر- برتھ-1- برتھ-2 اور کڈالور پورٹ پر کیپٹل ڈریجنگ- داخلی راستے سے لے کر کارگو برتھ تک

تمل ناڈو میری ٹائم بورڈ

تمل ناڈو

135.00

67.50

2

وی او سی پی ٹی پر ساحلی کارگو برتھ کے لیے گودی بیسن کی ڈریجنگ - وقف ساحلی برتھ کے سامنے ڈریجنگ

وی او چدمبرانار پورٹ اتھارٹی

تمل ناڈو

98.00

20.88

3

پڈوچیری پورٹ - فیز 1کے لیے کیپٹل ڈریجنگ

پورٹ ڈیپارٹمنٹ، پڈوچیری

پڈوچیری

44.00

44.00

4

منڈوا میں آر او – آر او  پیکس خدمات کے لیے نیوی گیشنل چینل میں کیپیٹل ڈریجنگ

مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ

مہاراشٹر

16.54

8.27

5

اولڈ منگلورو پورٹ - بنگری سائیڈ پر کیپٹل ڈریجنگ

بندرگاہیں اور آئی ڈبلیو ڈی ، کرناٹک

کرناٹک

29.00

14.50

6

کیمبے کی خلیج میں گوگھا اور دہیج کے درمیان آر او- پیکس فیری خدمات کی  ڈریجنگ

گجرات میری ٹائم بورڈ

گجرات

234.00

117.00

7

(-) 7 میٹر کی گہرائی حاصل کرنے کے لیے گوگھا گھنیل، ٹرننگ گرکل اور اپروچ چینل پر ڈریجنگ کی اپ گریڈیشن

دین دیال پورٹ اتھارٹی

گجرات

45.81

45.81

8

دمن اور دیو کے یو ٹی کے وانکبرا بندرگاہ پر ڈریجنگ

دمن اور دیو

دمن اور دیو

46.44

23.22

9

دمن اور دیو کے یو ٹی کے دیو بندرگاہ پر ڈریجنگ

دمن اور دیو

دمن اور دیو

45.90

22.95

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-7674




(Release ID: 1943708) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Telugu