قبائیلی امور کی وزارت
وزیر اعظم نے آج راجستھان میں 6 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا افتتاح کیا
موجودہ حکومت نے تعلیم کے بجٹ اور وسائل میں اضافہ کیا اور ایکلویہ رہائشی اسکول کھولے جس سے قبائلی نوجوانوں کو زبردست فائدہ ہوا: وزیر اعظم
Posted On:
27 JUL 2023 5:56PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے ادے پور (2)، بانسواڑہ (2)، پرتاپ گڑھ (1) اور ڈونگر پور (1) اضلاع میں واقع 6 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا افتتاح کیا۔ ان ا سکولوں کی تعمیر سے 2880 قبائلی طلباء، جن میں نصف لڑکیاں ہوں گی مستفید ہوں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کئی دہائیوں سے دیہاتوں میں اچھے اسکولوں اور تعلیم کی کمی کی وجہ سے دیہات اوروہاں کے غریب لوگ پیچھے رہ گئے اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پسماندہ اور قبائلی معاشروں کے بچوں کے پاس اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ جناب مودی نے ذکر کیا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کے لیے بجٹ اور وسائل میں اضافہ کیا اور ایکلویہ رہائشی اسکول کھولے جس سے قبائلی نوجوانوں کو زبردست فائدہ ہوا ہے۔
راجستھان میں مجموعی طور پر 31 اسکولوں کو منظوری دی گئی ہے۔ آج وزیر اعظم کے ذریعہ 6 اسکولوں کا افتتاح کیا گیا ہے، جو ادے پور، بانسواڑہ، پرتاپ گڑھ اور ڈونگر پور میں واقع ہیں۔ ہر اسکول میں 480 طلباء کی گنجائش ہے جن میں سے 240 لڑکیاں ہوں گی۔ ان اسکولوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ ہاسٹل، عملے کے لیے رہائش، کھانے کی جگہ اور کھیل کا میدان ہوگا۔ یہ اسکول میدانی علاقوں میں 38 کروڑ روپے کی لاگت سے اور پہاڑی علاقوں میں 48 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
ای ایم آر ایس، ساردا، ادے پور
ای ایم آر ایس، لساڑیا، ادے پور
ای ایم آر ایس، پیپل کھنٹ، پرتاپ گڑھ
راجستھان کے اعدادو شمار کی ایک جھلک
اسکیم / معرفت
|
2013-14
|
2022-23
|
منظور شدہ اسکول
|
8
|
31
|
راجستھان میں مجموعی طور پر 31 ای ایم آر ایس منظور کئےگئے، جن میں ادے پور (8)، بانسواڑا (6)، ڈونگر پور (4)، پرتاپ گڑھ (4)، الور (2)، جے پور (2)، ٹونک (1)، کرولی (1)بارا (1) شامل ہیں۔
راجستھان میں 31 ای ایم آر ایس منظور کئے گئے ہیں ، جن میں ادے پور (8)، بانسواڑہ (6)، ڈونگر پور (4)، پرتاپ گڑھ (4)، الور (2) جے پور (2) ٹونک (1) کرولی (1)، بارا (1) ، سروہی (1)، سوائی-مادھوپور (1) شامل ہیں۔ )۔ (اعداد و شمار میں اسکولوں کی تعداد ظاہر کی گئی ہے)، جن میں سے 31 میں سے 24 اسکولوں کی پہلے ہی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 7 اسکول زیر تعمیر ہیں، جن کے دسمبر 2023 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت 8,925 طلباء زیر تعلیم ہیں اور جب تمام اسکول مکمل ہو جائیں گے۔ پھر ان اسکولوں میں 14,880 طلباء تعلیم حاصل کریں گے۔ ای ایم آر ایس سے فائدہ اٹھانے والے بڑے قبائل میں بھیل، گامٹی، گراسیہ، مینا، سہاریہ شامل ہیں۔ پرانے اسکولوں کو 5 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔اور جل جیون مشن کے تحت سڑک اور پینے کے پانی کی تعمیر کے لیے بھی فنڈز مہیا کئے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں 740 ایکلویہ ریزیڈنشیل ماڈل اسکول قائم کیے جا رہے ہیں، ہر قبائلی بلاک میں ، جن میں 20 ہزار کی آبادی میں درج فہرست قبائل کی آبادی کا تناسب 50فیصد یا اس سے زیادہ ہو۔
ای ایم آر ایس کی تعمیراتی لاگت کو 22-2021میں بڑھا کر 20 کروڑ اور روپے کر دی گئی۔ میدانی اور پہاڑی علاقوں میں 452 نئے اسکولوں کے لیے بالترتیب 24 اور 38 کروڑ اور 48 کروڑ روپے ۔ اگلے 3 سالوں میں مرحلہ وار 38 ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔
· 2013-14 میں، 167 اسکولوں کو منظوری دی گئی تھی، جو اب بڑھ کر 693 ہو گئی ہے۔
· 2013-14 میں 119 اسکول فعال تھے جبکہ اب 401 اسکول فعال ہیں۔
· گزشتہ 5 سالوں میں 110 اسکولوں کی تعمیر کا کام مکمل ہوا۔
اعدادوشمار کی ایک جھلک / کل ہند
اسکیم / معرفت
|
2013-14
|
2023-24
|
بجٹ کا خاکہ
|
آئین کی دفعہ 275 (1)کے عنصر کے طور پر
|
4000 کروڑ روپے
(علیحدہ مرکزی سیکٹر اسکیم)
|
منظورشدہ اسکول
|
167
|
693
|
فعال اسکول
|
119
|
401
|
ہر بار کا خرچ
|
42000 روپے فی طالب علم سالانہ
|
109000 روپے فی طالب علم سالانہ
|
سرمایہ کی لاگت
|
12.00 کروڑ روپے (میدانی علاقہ)
16 کروڑ روپے (پہاڑی، این ای، ایل ڈبلیو ای)
|
37.80 کروڑ (میدانی علاقہ)
48 کروڑ روپے (پہاڑی علاقہ، این ای، ایل ڈبلیو ای)
|
سی بی ایس ای سے ملحق اسکول
|
69
|
277
|
اندراج
|
34365
|
113275
|
***
ش ح ۔ ج ق ۔ ک ا
(Release ID: 1943597)
Visitor Counter : 106