وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے تجربہ کار فنکاروں کے لیے مالی امداد کی ایک اسکیم کا انتظام کیا


ضعیف العمری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے فنکاروں کو 6 ہزار روپے ماہانہ دیا جاتا ہے

Posted On: 27 JUL 2023 4:35PM by PIB Delhi

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی نیز ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ثقافت کی وزارت 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے سینئر فنکاروں کے لیے ‘‘تجربہ کار فنکاروں کے لیے مالی امداد کی اسکیم’’ کے نام سے ایک اسکیم کا انتظام کرتی ہے، جنہوں نے فنون لطیفہ اور ثقافت کے اپنے مخصوص شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، لیکن بڑھاپے کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس اسکیم کے تحت 6000 روپے ماہانہ کی مالی امداد 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ان منتخب فنکاروں کو دیا جاتا ہے جن کی سالانہ آمدنی 48,000 روپے سے زیادہ نہیں ہے۔ سال میں ایک بار ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ اور ہر پانچ سال میں ایک بار سالانہ آمدنی کا سرٹیفکیٹ موصول ہونے پر انہیں یہ مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ریاست کے لحاظ سے فنڈز منظور کئے جاتے ہیں۔ ’تجربہ کار فنکاروں کے لیے مالی امداد کی اسکیم‘ ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے جس کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو براہ راست مالی امداد فراہم کی جاتی ہے اور ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے نہیں دی جاتی ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت پچھلے تین سال اور رواں سال کے دوران جاری کیے گئے فنڈز اور فنکاروں کی تعداد ذیل میں دی گئی ہے۔

گزشتہ تین برس اور موجودہ مالی سال کے دوران تجربہ کار فنکاروں کے لیے مالی امداد کی اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والے مستحقین:

(لاکھ روپے میں)

نمبر شمار

ریاستیں

مالی سال - 21-2020

مالی سال - 22-2021

مالی سال - 23-2022

مالی سال - 24-2023 (24 جولائی 2023 تک)

 

 

ادا کی گئی رقم

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

ادا کی گئی رقم

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

ادا کی گئی رقم

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

ادا کی گئی رقم

فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد

 

مجموعی تعداد

871.31

2000

1542.17

3029

1859.18

3651

189.29

990

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 7638)



(Release ID: 1943399) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Telugu